Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने हर उम्मत में एक रसूल भेजा कि अल्लाह की इबादत करो और ताग़ूत (शैतान) से बचो, पस उनमें से कुछ को अल्लाह ने हिदायत दी और उनमें से किसी पर गुमराही साबित हुई, पस ज़मीन में चल-फिर कर देखो कि झुठलाने वालों का अंजाम क्या हुआ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے ہراُمت میں ایک رسول بھیجا کہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو،چنانچہ ان میں سے کچھ کواﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی اوران میں سے کچھ وہ تھے جن پر گمراہی مسلط ہو گئی سو تم زمین میں سیرکروپھردیکھوکہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول اس دعوت کے ساتھ بھیجا کہ اللہ ہی کی بندگی کرو اور طاغوت سے بچو ۔ تو ان میں سے کچھ کو اللہ نے ہدایت بخشی اور ان میں ایسے بھی ہوئے ، جن پر ضلالت مسلط ہوکے رہی ۔ تو ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ کیا ہوا جھٹلانے والوں کا انجام!

By Hussain Najfi

اور یقیناً ہم نے ہر ایک امت میں کوئی نہ کوئی رسول ( یہ پیغام دے کر ) ضرور بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت ( کی بندگی ) سے بچو پس ان ( امتوں ) میں سے بعض کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی مستقر اور ثابت ہوگئی پس تم زمین پر چلو پھرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا؟

By Moudoodi

ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا ، اور اس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کر دیا کہ اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو ۔ 32 اس کے بعد ان میں سے کسی کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کسی پر ضلالت مسلط ہو گئی ۔ 33 پھر ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہو چکا ہے 34 ۔ ۔ ۔ ۔

By Mufti Naeem

اوربالتحقیق ہم نے ہرامت میں ( کوئی نہ کوئی ) پیغمبر ( اس پیغام کے ساتھ ) بھیجا کہ ( اے لوگو! ) ( ایک اکیلے ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کیا کرو اورطاغوت ( کی پیروی ) سے دور رہا کرو ۔ پس ان میں سے بعض وہ تھے جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) نے ہدایت دی اورانہی میں سے بعض وہ تھے جن کے لیے گمراہی ثابت ہوکر رہی ۔ پس زمین میں گھوم پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور واقعہ یہ ہے کہ ہم نے ہر امت میں کوئی نہ کوئی پیغمبر اس ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو ، اور طاغوت سے اجتناب کرو ۔ ( ١٧ ) پھر ان میں سے کچھ وہ تھے جن کو اللہ نے ہدایت دے دی اور کچھ ایسے تھے جن پر گمراہی مسلط ہوگئی ۔ تو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ ( پیغمبروں کو ) جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟

By Noor ul Amin

ہم نے ہرامت میں ایک رسول بھیجا ( جو انہیں یہی کہتاتھا ) کہ اللہ کی عبادت کروا ور شیطان اور بتوں کی عبادت سے بچوپھرکچھ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ نے ہدایت دے دی اور کچھ ایسے تھے جن پر گمراہی ظاہرہوگئی سوتم زمین میں چل پھرکردیکھ لوکہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا؟

By Kanzul Eman

اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا ( ف۷۲ ) کہ اللہ کو پوجو اور شیطان سے بچو تو ان ( ف۷۳ ) میں کسی کو اللہ نے راہ دکھائی ( ف۷٤ ) اور کسی پر گمراہی ٹھیک اتری ( ف۷۵ ) تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا ( ف۷٦ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ ( لوگو ) تم اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت ( یعنی شیطان اور بتوں کی اطاعت و پرستش ) سے اجتناب کرو ، سو اُن میں بعض وہ ہوئے جنہیں اللہ نے ہدایت فرما دی اور اُن میں بعض وہ ہوئے جن پر گمراہی ( ٹھیک ) ثابت ہوئی ، سو تم لوگ زمین میں سیر و سیاحت کرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا