और कहो, "प्रशंसा अल्लाह के लिए है, जिस ने न तो अपना कोई बेटा बनाया और न बादशाही में उस का कोई सहभागी है और न ऐसा ही है कि वह दीन-हीन हो जिस के कारण बचाव के लिए उस का कोई सहायक मित्र हो।" और बड़ाई बयान करो उस की, पूर्ण बड़ाई
آپ کہہ دیں کہ تمام تعریف اُس اللہ تعالیٰ کی ہے جس نے نہ اولاد بنائی اور نہ با دشا ہت میں اس کا کوئی شریک ہےاور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مدد گا ر ہے اور آپ اس کی بڑائی بیان کریں ،خوب بڑائی بیان کرنا ۔
اور کہو کہ شکر کا سزاوار ہے وہ اللہ ، جس کے نہ کوئی اولار ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں اس کا کوئی ساجھی ہے اور نہ اس کو ذلت سے بچانے کیلئے کسی مددگار کی حاجت ہے اور اس کی بڑائی بیان کرو جیسا کہ اس کا حق ہے ۔
اور کہہ دیجئے! سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی کسی کو شریک بنایا ہے اور نہ ہی درماندگی اور عاجزی کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے اور اس کی کبریائی اور بڑائی کا بیان کرو جس طرح بڑائی بیان کرنی چاہیئے ۔
اور کہو تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے ، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو ۔ 125 اور اس کی بڑائی بیان کرو ، کمال درجے کی بڑائی ۔ ؏ ١۲
اور ( اے نبی ﷺ! ) آپ فرمادیجیے کہ تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں ، جس نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنایا اور اس کی حکومت ( وبادشاہی ) میں اس کا کوئی شریک نہیں اورنہ ایسی بات ہے کہ ( نعوذباللہ ) عاجز ( ناتواں ) ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہو اور ( اے محبوب ﷺ ) اس کو بڑا جان کر اس کی ( کمال درجے کی ) بڑائی بیان کرتے رہیے ۔
اور کہو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا ، نہ اس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے ، اور نہ اسے عاجزی سے بچانے کے لیے کوئی حمایتی درکار ہے ۔ ( ٥٨ ) اور اس کی ایسی بڑائی بیان کرو جیسی بڑائی بیان کرنے کا اسے حق حاصل ہے ۔
اور آپ کہہ دیجئے کہ ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے نہ کسی کو بیٹابنایانہ اس کی بادشاہی میں کوئی اُس کاشریک ہے اور نہ اس سبب سے کہ وہ کمزور ہے ، کوئی اس کامددگارہے اور آپ اُسی ہی کی خوب بڑائی بیان کیجئے
اور یوں کہو سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنے لیے بچہ اختیار نہ فرمایا ( ف۲۳۲ ) اور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں ( ف۲۳۳ ) اور کمزوری سے کوئی اس کا حمایتی نہیں ( ف۲۳٤ ) اور اس کی بڑائی بولنے کو تکبیر کہو ( ف۲۳۵ )
اور فرمائیے کہ سب تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے نہ تو ( اپنے لئے ) کوئی بیٹا بنایا اور نہ ہی ( اس کی ) سلطنت و فرمانروائی میں کوئی شریک ہے اور نہ کمزوری کے باعث اس کا کوئی مددگار ہے ( اے حبیب! ) آپ اسی کو بزرگ تر جان کر اس کی خوب بڑائی ( بیان ) کرتے رہئے