और हमने बनी-इस्राईल को किताब में बता दिया था कि तुम दो मर्तबा ज़मीन (मुल्क-ए-शाम) में ख़राबी करोगे और बड़ी सरकशी करोगे।
اورہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کے لیے فیصلہ کر دیا تھاکہ یقیناتم دوبار زمین میں ضرور فساد کرو گے اورتم یقیناضرورسرکشی کروگے،بڑی سرکشی۔
اور ہم نے بنی اسرائیل کو اپنے اس فیصلہ سے کتاب میں آگاہ کردیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد مچاؤ گے اور بہت سر اٹھاؤ گے ۔
اور ہم نے اس کتاب ( توراۃ ) میں بنی اسرائیل کو آگاہ کر دیا تھا کہ تم ضرور زمین میں دو مرتبہ فساد برپا کروگے اور بڑی سرکشی کروگے ۔
پھر ہم نے اپنی کتاب 5 میں بنی اسرائیل کو اس بات پر بھی متنبہ کر دیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد عظیم برپا کرو گے اور بڑی سرکشی دکھاؤ گے ۔ 6
اور بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب میں ( بطور ) فیصلہ یہ بات واضح کردی تھی کہ تم لوگ ضرور بالضرور زمین میں دوبار فساد پھیلاؤگے اور ضرور بڑی بڑی بڑائیاں ماروگے
اور ہم نے کتاب میں فیصلہ کر کے بنو اسرائیل کو اس بات سے آگاہ کردیا تھا کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے ، اور بڑی سرکشی کا مظاہرہ کرو گے ۔
اس کتا ب میں ہم نے بنی اسرائیل کو صاف صاف کہہ دیاتھاکہ تم سر زمین ( شام ) میں دوبار ہ فسادبپاکرو گے اور بڑی سرکشی دکھائوگے
اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ( ف۱۰ ) میں وحی بھیجی کہ ضرور تم زمین میں دوبارہ فساد مچاؤ گے ( ف۱۱ ) اور ضرور بڑا غرور کرو گے ( ف۱۲ )
اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کو قطعی طور پر بتا دیا تھا کہ تم زمین میں ضرور دو مرتبہ فساد کرو گے اور ( اطاعتِ الٰہی سے ) بڑی سرکشی برتو گے