Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब उनमें से पहला वादा आया तो हमने तुम पर अपने बंदे भेजे निहायत ज़ोर वाले पस वे घरों में घुस पड़े और वादा पूरा होकर रहा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھر جب اُن دونوں میں سے پہلی کا وعدہ آگیا توہم نے تم پراپنے سخت جنگ جوبندوں کو بھیجاپس وہ گھروں میں گھس گئے اوروہ ایک وعدہ تھا جو پورا کیا ہواتھا۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جب ان میں سے پہلی بار کی میعاد آجاتی ہے تو ہم تم پر اپنے زور آور بندے مسلط کردیتے ہیں تو وہ گھروں میں گھس پڑے اور شدنی وعدہ پورا ہوکے رہا ۔

By Hussain Najfi

چنانچہ جب ان دونوں میں سے پہلے وعدہ کا وقت آگیا تو ہم نے ( تمہاری سرکوبی کیلئے ) اپنے کچھ ایسے سخت جنگجو بندے بھیج دیئے جو تمہاری آبادیوں کے اندر گھس گئے اور ( خدا ) کا وعدہ پورا ہو کر رہا ۔

By Moudoodi

آخرکار جب ان میں سے پہلی سرکشی کا موقع پیش آیا ، تو اے بنی اسرائیل ، ہم نے تمہارے مقابلے پر اپنے ایسے بندے اٹھائے جو نہایت زور آور تھے اور وہ تمہارے ملک میں گھس کر ہر طرف پھیل گئے ۔ یہ ایک وعدہ تھا جسے پورا ہو کر ہی رہنا تھا ۔ 7

By Mufti Naeem

پھر جب دو میں سے پہلی مرتبہ کا وقت آیا تو ہم نے تمہارے اوپر اپنے سخت جنگجو قسم کے بندے مسلط کردیے جو تمہارے شہروں ( اور گھروں ) میں گھس گئے اور یہ تو پورا ہونے والا وعدہ ہی تھا

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب ان دو واقعات میں سے پہلا واقعہ پیش آیا تو ہم نے تمہارے سروں پر اپنے ایسے بندے مسلط کردیے جو سخت جنگجو تھے ، اور وہ تمہارے شہروں میں گھس کر پھیل گئے ۔ ( ٣ ) اور یہ ایک ایسا وعدہ تھا جسے پورا ہو کر رہنا ہی تھا ۔

By Noor ul Amin

پھرجب ہماراپہلاوعدہ آگیاتوہم نے تمہارے مقابلے میں اتنے بڑے جنگجوبندے لاکھڑے کئےجو تمہارے شہروں کے اندر گھس گئے یہ ( اللہ کا ) وعدہ تھاجسے پوراہوناہی تھا

By Kanzul Eman

پھر جب ان میں پہلی بار ( ف۱۳ ) کا وعدہ آیا ( ف۱٤ ) ہم نے تم پر اپنے بندے بھیجے سخت لڑائی والے ( ف۱۵ ) تو وہ شہروں کے اندر تمہاری تلاش کو گھسے ( ف۱٦ ) اور یہ ایک وعدہ تھا ( ف۱۷ ) جسے پورا ہونا تھا ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب ان دونوں میں سے پہلی مرتبہ کا وعدہ آپہنچا تو ہم نے تم پر اپنے ایسے بندے مسلّط کر دیئے جو سخت جنگ جُو تھے پھر وہ ( تمہاری ) تلاش میں ( تمہارے ) گھروں تک جا گھسے ، اور ( یہ ) وعدہ ضرور پورا ہونا ہی تھا