Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर हमने तुम्हारी बारी उन पर लौटा दी और माल और औलाद से तुम्हारी मदद की और तुमको ज़्यादा बड़ी जमात बना दिया।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرہم نے ان پر دوبارہ تمہیں غلبہ دے دیااورہم نے مالوں اور بیٹوں سے تمہیں مدددی اورہم نے تمہیں تعدادمیں زیادہ کردیا۔

By Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے تمہاری باری ان پر لوٹائی اور تمہاری مال اور اولاد سے مدد کی اور تمہیں ایک کثیر التعداد جماعت بنادیا ۔

By Hussain Najfi

اور پھر ہم نے گردشِ زمانہ کو تمہارے حق میں دشمن کے خلاف کر دیا ( تمہیں ان پر غلبہ دے دیا ) اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور تمہیں کثیر التعداد بنا دیا ۔

By Moudoodi

اس کے بعد ہم نے تمہیں ان پر غلبے کا موقع دے دیا اور تمہیں مال اور اولاد سے مدد دی اور تمہاری تعداد پہلے سے بڑھا دی ۔ 8

By Mufti Naeem

پھر ہم نے تمہارا غلبہ ان پر لوٹا دیا اور تمہاری مالوں اور بیٹوں سے مدد فرمائی اور تمہاری جماعت ( تعداد ) کو ( پہلے سے ) اور زیادہ کردیا

By Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے تمہیں یہ موقع دیا کہ تم پلٹ کر ان پر غالب آؤ ، اور تمہارے مال و دولت اور اولاد میں اضافہ کیا ، اور تمہاری نفری پہلے سے زیادہ بڑھا دی ۔ ( ٤ )

By Noor ul Amin

پھر ہم نے ان ( فاتحین ) پر تمہیں غلبہ دیا اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور نفری میں بہت زیادہ بڑھا دیا

By Kanzul Eman

پھر ہم نے ان پر الٹ کر تمہارا حملہ کردیا ( ف۱۸ ) اور تم کو مالوں اور بیٹوں سے مدد دی اور تمہارا جتھا بڑھا دیا ،

By Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کے اوپر غلبہ کو تمہارے حق میں پلٹا دیا اور ہم نے اموال و اولاد ( کی کثرت ) کے ذریعے تمہاری مدد فرمائی اور ہم نے تمہیں افرادی قوت میں ( بھی ) بڑھا دیا