क्या तुम्हारे रब ने तुमको बेटे चुन कर दिए और अपने लिए फ़रिश्तों में से बेटियाँ बना लीं, बेशक तुम बड़ी सख़्त बात कहते हो।
کیا پھرتمہارے رب نے تمہیں بیٹوں کے لیے منتخب کیا؟اورخود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا؟ بلاشبہ تم یقیناًبہت بڑی بات کہتے ہو۔
کیا تمہارے رب نے تمہارے لئے تو بیٹے مخصوص کیے اور اپنے لئے فرشتوں میں سے بیٹیاں بنالیں؟ یہ تو تم بڑی ہی سنگین بات کہتے ہو!
کیا تمہارے پروردگار نے تمہیں تو بیٹوں کے لئے منتخب کر لیا اور خود اپنے لئے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا؟ اس میں شک نہیں ہے کہ تم بڑی سخت بات کہتے ہو ۔
کیسی عجیب بات ہے کہ تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹوں سے نوازا اور خود اپنے لیے ملائکہ کو بیٹیاں بنا لیا ؟ 46 بڑی جھوٹی بات ہے جو تم لوگ زبانوں سے نکالتے ہو ۔ ؏ ٤
کیا تمہارے رب نے تمہارا انتخاب تو بیٹوں کے لیے کرلیا اور ( اپنے لیے ) فرشتوں کو بیٹیاں بنالیا ، بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی بات ہے جو تم کہتے ہو ۔
بھلا کیا تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹے دینے کے لیے چن لیا ہے ، اور خود اپنے لیے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے ؟ ( ٢٣ ) حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ بڑی سنگین بات کہہ رہے ہو ۔
کیا تمہارے رب نے تمہیں بیٹے دینے کے لئے چن لیا ہے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے کتنی بڑی ( گناہ کی ) بات ہےجو تم کہتے ہو
کیا تمہارے رب نے تم کو بیٹے چن دیے اور اپنے لیے فرشتوں سے بیٹیاں بنائیں ( ف۸۸ ) بیشک تم بڑا بول بولتے ہو ( ف۸۹ )
۔ ( اے مشرکو! خود سوچو! ) بھلا تمہیں تو تمہارے رب نے بیٹوں کے لئے چن لیا ہے اور ( اپنے لئے ) اس نے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے ، بیشک تم ( اپنے ہی گھڑے ہوئے خیالات کے پیمانہ پر ) بڑی سخت بات کہتے ہو