ये वे बातें हैं जो आपके रब ने हिकमत में से आपकी तरफ़ वह्य की हैं, और (ऐ इंसान) अल्लाह के साथ किसी और को माबूद न बना वर्ना तुझे मलामत करके धक्के देकर दोज़ख़ में फेंक दिया जाएगा।
یہ اس میں سے حکمت کی باتیں ہیں جو آپ کے رب نے آپ کو وحی کی ہے اور اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسر امعبود نہ بناؤورنہ تجھے ملامت زدہ ،دھتکارا ہوا جہنم میں ڈال دیاجائے گا۔
یہ ان باتوں میں سے ہیں ، جو تمہارے رب نے ، حکمت میں سے ، تمہاری طرف وحی کی ہیں اور خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو شریک نہ کرو کہ تم ملامت زدہ اور راندہ ہوکر جہنم میں جھونک دیے جاؤ ۔
یہ سب باتیں حکمت و دانائی کی ان باتوں میں سے ہیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر وحی کی گئی ہیں اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ ( خدا ) قرار نہ دو ورنہ اس حال میں جہنم میں ڈالے جاؤگے کہ تم ملامت زدہ اور راندۂ بارگاہ ہوگے ۔
یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تیرے رب نے تجھ پر وحی کی ہیں ۔ اور دیکھ! اللہ کے ساتھ کو ئی دوسرا معبود نہ بنا بیٹھ ورنہ تو جہنم میں ڈال دیا جائے گا ملامت زدہ اور ہر بھلائی سے محروم ہو کر 45 ۔ ۔ ۔ ۔
یہ حکمت ( کی باتوں میں سے ) وہ باتیں ہیں جنہیں تمہارے رب نے تمہاری طرف وحی کے ذریعے بھیجا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بنا ، ورنہ جہنم میں ملامتی بناکر دھکے دیتے ہوئے پھینک دیا جائے گا ۔
۔ ( اے پیغمبر ) یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تمہارے پروردگار نے تم پر وحی کے ذریعے پہنچائی ہیں ۔ اور ( اے انسان ) اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنا ، ورنہ تجھے ملامت کرکے ، دھکے دے کر دوزخ میں پھینک دیا جائے گا ۔
یہ وہ حکمت کی باتیں ہیںجو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کی ہیں اور اللہ کے ساتھ کوئی دو سرا معبودنہ بنانا ورنہ ملامت زدہ اور دھتکارے ہوئے جہنم میں ڈالے جائوگے
یہ ان وحیوں میں سے ہے جو تمہارے رب نے تمہاری طرف بھیجی حکمت کی باتیں ( ف۸۷ ) اور اے سننے والے اللہ ساتھ دوسرا خدا نہ ٹھہرا کہ تو جہنم میں پھینکا جائے گا طعنہ پاتا دھکے کھاتا ،
یہ حکمت و دانائی کی ان باتوں میں سے ہے جو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہیں ، اور ( اے انسان! ) اﷲ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھہرا ( ورنہ ) تو ملامت زدہ ( اور اﷲ کی رحمت سے ) دھتکارا ہوا ہو کر دوزخ میں جھونک دیا جائے گا