यह तो बस तुम्हारे रब की दयालुता है। वास्तविकता यह है कि उस का तुम पर बड़ा अनुग्रह है
مگر یہ صرف آپ کے رب کی طرف سے رحمت ہے، یقیناآپ پراُس کافضل ہمیشہ سے بہت بڑا ہے۔
یہ تو بس تمہارے رب کا فضل ہے ۔ بیشک اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے ۔
مگر یہ آپ کے پروردگار کی خاص رحمت ہے ( کہ وہ ایسا نہیں کرتا ) بے شک آپ پر اس کا بہت بڑا فضل ہے ۔
یہ تو جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہارے رب کی رحمت سے ملا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے ۔ 104
سوائے آپ ( ﷺ ) کے رب کی رحمت کے ، بے شک آپ ( ﷺ ) پر ان کا بہت بڑا فضل ( وکرم ) ہے
لیکن یہ تو تمہارے رب کی طرف سے ایک رحمت ہے ( کہ وحی کا سلسلہ جاری ہے ) حقیقت یہ ہے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر جو فضل ہورہا ہے وہ بڑا عظیم ہے ۔
مگرآپ کے رب کی طرف سے رحمت ہے ( کہ ایسانہیں کیا ) بیشک آپ پر اس کا بہت بڑا فضل ہے
مگر تمہارے رب کی رحمت ( ف۱۸۹ ) بیشک تم پر اس کا بڑا فضل ہے ( ف۱۹۰ )
مگر یہ کہ آپ کے رب کی رحمت سے ( ہم نے اسے قائم رکھا ہے ) ، بیشک ( یہ ) آپ پر ( اور آپ کے وسیلہ سے آپ کی امّت پر ) اس کا بہت بڑا فضل ہے