Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "यदि मनुष्य और जिन्न इस के लिए इकट्ठे हो जाएँ कि क़ुरआन जैसी कोई चीज़ लाएँ, तो वे इस जैसी कोई चीज़ न ला सकेंगे, चाहे वे आपस में एक-दूसरे के सहायक ही क्यों न हों।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں یقیناًاگرتمام انسان اورتمام جن اس پراکٹھے ہوجائیں کہ اس قرآن جیسی کوئی چیزلے آئیں تووہ اس جیسی نہ لا سکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اگر تمام انس وجن اس بات پر اکٹھے ہوجائیں کہ اس جیسا قرآن لادیں تو وہ اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

By Hussain Najfi

کہہ دیجئے کہ اگر سارے انسان اور جن اکٹھے ہو جائیں ( اور چاہیں ) اس جیسا قرآن لے آئیں تو جب بھی اس جیسا نہیں لا سکیں گے ۔ اگرچہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

By Moudoodi

کہہ دو کہ اگر انسان اور جن سب کے سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز لانے کی کوشش کریں تو نہ لا سکیں گے ، چاہے وہ سب ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ ہوں ۔ 105

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اگر تمام انسان اور جنات اس بات پر اکٹھے ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا بناکر لائیں ، تو اس جیسا ہرگز نہ لاسکیں گے ، اگرچہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ( ہی کیوں نہ ) بن جائیں

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اگر تمام انسان اور جنات اس کام پر اکٹھے بھی ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا کلام بنا کرلے آئیں ، تب بھی وہ اس جیسا نہیں لاسکیں گے ، چاہے وہ ایک دوسرے کی کتنی مدد کرلیں ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ: اگرتم تمام انسان اور جن سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز بنا لائوتونہ لا سکوگے خواہ وہ سب ایک دوسرے کے مدد گاربن جائیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ ( ف۱۹۱ ) اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو ( ف۱۹۲ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر تمام انسان اور جنّات اس بات پر جمع ہو جائیں کہ وہ اس قرآن کے مثل ( کوئی دوسرا کلام بنا ) لائیں گے تو ( بھی ) وہ اس کی مثل نہیں لاسکتے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں