Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि हम चाहें तो वह सब छीन लें जो हम ने तुम्हारी ओर प्रकाशना की है, फिर इस के लिए हमारे मुक़ाबले में अपना कोई समर्थक न पाओगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقینااگرہم چاہیں توہم ضرور بہ ضرور لے جائیں اُس کوجوہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے پھرآپ اس پر ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم چاہیں تو اس وحی کو سلب کرلیں جو ہم نے تم پر کی ہے ، پھر تم اس کیلئے ہمارے مقابلہ میں کوئی مددگار بھی نہ پاسکو گے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر ہم چاہیں تو وہ سب کچھ سلب کر لیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے ۔ اور پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کوئی وکیل ( حمایتی ) بھی نہ پائیں ( جو اسے واپس دلا سکے ) ۔

By Moudoodi

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم چاہیں تو وہ سب کچھ تم سے چھین لیں جو ہم نے وحی کے ذریعہ سے تم کو عطا کیا ہے ، پھر تم ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پاؤ گے جو اسے واپس دلا سکے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر ( وحی و کتاب ) ہم آپ کی طرف بھیجتے ہیں اسے ( دلوں سے ہی ) مٹاڈالیں پھر آپ ( ﷺ ) اس بارے میں ہمارے مقابلے میں کسی کو حمایتی ( مددگار ) نہ پائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم چاہیں تو جو کچھ وحی ہم نے تمہارے پاس بھیجی ہے ، وہ ساری واپس لے جائیں ، پھر تم اسے واپس لانے کے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار بھی نہ پاؤ ۔

By Noor ul Amin

اورجو کچھ ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اگرہم چاہیں تو اسے واپس لے لیں پھراس کاروائی پر ہمارے خلاف آپ اپناکوئی مدد گارنہ پائیں گے

By Kanzul Eman

اور اگر ہم چاہتے تو یہ وحی جو ہم نے تمہاری طرف کی اسے لے جاتے ( ف۱۸۸ ) پھر تم کوئی نہ پاتے کہ تمہارے لیے ہمارے حضور اس پر وکالت کرتا

By Tahir ul Qadri

اور اگر ہم چاہیں تو اس ( کتاب ) کو جو ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے ( لوگوں کے دلوں اور تحریری نسخوں سے ) محو فرما دیں پھر آپ اپنے لئے اس ( وحی ) کے لے جانے پر ہماری بارگاہ میں کوئی وکالت کرنے والا بھی نہ پائیں گے