वे तुम से रूह के विषय में पूछते हैं। कह दो, "रूह का संबंध तो मेरे रब के आदेश से है, किन्तु ज्ञान तुम्हें मिला थोड़ा ही है।"
اوروہ آپ سے رُوح کے بارے میں پوچھتے ہیں،آپ کہہ دیں رُوح میرے رب کے حکم سے ہے اورتمہیں علم میں سے بہت ہی کم دیا گیا ہے۔
اور وہ تم سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں ۔ کہہ دو کہ روح میرے رب کے حکم میں سے ہے اور تمہیں تو بس تھوڑا ہی سا علم عطا ہوا ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ! ) لوگ آپ سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ کہہ دیجئے کہ روح میرے پروردگار کے امر سے ہے اور تمہیں بہت ہی تھوڑا سا علم دیا گیا ہے ۔
یہ لوگ تم سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں ۔ کہو یہ روح میرے رب کے حکم سے آتی ہے ، مگر تم لوگوں نے علم سے کم ہی بہرہ پایا ہے ۔ 103
اور یہ لوگ آپ ( ﷺ ) سے روح ( کی حقیقت ) کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تم لوگوں کو بہت ہی کم علم دیا گیا ہے ۔
اور ( اے پیغمبر ) یہ لوگ تم سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ کہہ دو کہ : روح میرے پروردگار کے حکم سے ( بنی ) ہے ۔ اور تمہیں جو علم دیا گیا ہے وہ بس تھوڑا ہی سا علم ہے ۔ ( ٤٩ )
لوگ آپ سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ:’’روح میرے رب کاحکم ہے اور تمہیں تو بس تھوڑاساعلم دیا گیا ہے
اور تم سے روح کو پوچھتے ہیں ہیں ، تم فرماؤ روح میرے رب کے حکم سے ایک چیز ہے اور تمہیں علم نہ ملا مگر تھوڑا ( ف۱۸۷ )
اور یہ ( کفّار ) آپ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں ، فرما دیجئے: روح میرے رب کے اَمر سے ہے اور تمہیں بہت ہی تھوڑا سا علم دیا گیا ہے