या आकाश को टुकड़े-टुकड़े करके हम पर गिरा दो जैसा कि तुम्हारा दावा है, या अल्लाह और फ़रिश्तों ही को हमारे समझ ले आओ,
یاجیسے آپ نے دعویٰ کیاہے، ہم پرآسمان کوٹکڑے ٹکڑے کر کے گرادیںیااﷲ تعالیٰ اور فرشتوں کو آپ ہمارے سامنے لے آئیں۔
یا تم ہم پر آسمان سے ٹکڑے نہ گرادو جیسا کہ تم دعویٰ کرتے ہو یا اللہ اور فرشتوں کو سامنے نہ لاکھڑا کرو ۔
یا جیساکہ آپ کا خیال ہے آسمان کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دیں یا پھر خدا اور فرشتوں کو کھلم کھلا ہمارے سامنے لے آئیں ۔
یا تو آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہمارے اوپر گرا دے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے ۔ یا خدا اور فرشتوں کو رو در رو ہمارے سامنے لے آئے ۔
یا پھر جو آپ ( ﷺ ) کہا کرتے ہیں ( اس کے بموجب ) ہم پر آسمان ( کے ٹکڑے ) گرادیں یا اللہ ( تعالیٰ ) کو اور فرشتوں کو ( بے نقاب کرکے ) ہمارے سامنے لے آئیں
یا جیسے تم دعوے کرتے ہو ، آسمان کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے ہم پر گرا دو ، یا پھر اللہ کو اور فرشتوں کو ہمارے آمنے سامنے لے آؤ ۔
یاآپ آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہم پر گرادیں جیسے آپ کا دعوی ہے یااللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئیں
یا تم ہم پر آسمان گرا دو جیسا تم نے کہا ہے ٹکڑے ٹکڑے یا اللہ اور فرشتوں کو ضامن لے آؤ ( ف۱۹۵ )
یا جیسا کہ آپ کا خیال ہے ہم پر ( ابھی ) آسمان کے چند ٹکڑے گرا دیں یا آپ اﷲ کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آئیں