या फिर तुम्हारे लिए खजूरों और अंगूरों का एक बाग़ हो और तुम उस के बीच बहती नहरें निकाल दो,
یا آپ کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو،چنانچہ آپ اس کے درمیان میں نہریں جاری کردیں،خوب جاری کرنا۔
یا تمہارے پاس کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ نہ ہوجائے ، پھر تم اس کے بیچ بیچ میں نہریں نہ دوڑادو ۔
یا آپ کے لئے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو اور آپ اس کے درمیان بہت سی نہریں جاری کریں ۔
یا تیرے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ پیدا ہو اور تو اس میں نہریں رواں کر دے ۔
یا ( خاص طور پر ) آپ ( ﷺ ) کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو پھر آپ ان باغات کے درمیان نہریں جاری کردیں
یا پھر تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ پیدا ہوجائے ، اور تم اس کے بیچ بیچ میں زمین کو پھاڑ کر نہریں جاری کردو ۔
یا آپ کا کھجوروں اور انگور کا باغ ہوجسکے درمیان سے نہریں جاری کرکے دکھادو
یا تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو پھر تم اس کے لیے اندر بہتی نہریں رواں کرو
یا آپ کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو تو آپ اس کے اندر بہتی ہوئی نہریں جاری کردیں