Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यही उन का बदला है, इसलिए कि उन्होंने हमारी आयतों का इनकार किया और कहा, "क्या जब हम केवल हड्डियाँ और चूर्ण-विचूर्ण होकर रह जाएँगे, तो क्या हमें नए सिरे से पैदा करके उठा खड़ा किया जाएगा?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اُن کابدلہ ہے کیونکہ انہوں نے یقیناًہماری آیات کاانکار کیا اورانہوں نے کہاکہ کیاجب ہم ہڈیاں اورریزہ ریزہ ہوجائیں گے ؟ تو کیاواقعتاہم ضرور نئی پیدائش میں اُٹھائے جانے والے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

یہ ان کا بدلہ ہوگا اس بات کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم از سر نو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے؟

By Hussain Najfi

یہ ان کی سزا ہے کیونکہ انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ۔ اور کہا کہ جب ہم ( گل سڑ کر ) ہڈیاں اور چورہ ہو جائیں گے تو کیا ہم ازسرِنو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے؟

By Moudoodi

یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کیا جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا ؟

By Mufti Naeem

یہ ان کا بدلہ ہے ، بسبب اس کے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم ( مرکر ) بوسیدہ ہڈیاں اور بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

یہ ان کی سزا ہے ، کیونکہ انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا تھا ، اور یہ کہا تھا کہ : کیا جب ہم ( مر کر ) ہڈیاں ہی ہڈٰیاں رہ جائیں گے ، اور چورا چورا ہوجائیں گے تو کیا پھر بھی ہمیں نئے سرے سے زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟

By Noor ul Amin

یہ ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کہ جب ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہو جائیں گئیں تو کیا دوبارہ پیداکرکے اٹھائے جائیں گے

By Kanzul Eman

یہ ان کی سزا ہے اس پر کہ انہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا اور بولے کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا سچ مچ ہم نئے بن کر اٹھائے جائیں گے ،

By Tahir ul Qadri

یہ ان لوگوں کی سزا ہے اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور یہ کہتے رہے کہ کیا جب ہم ( مَر کر بوسیدہ ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہم اَز سرِ نو پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے؟