ये वे लोग हैं जिनका प्रयास सांसारिक जीवन में अकारथ गया और वे यही समझते हैं कि वे बहुत अच्छा कर्म कर रहे हैं
وہ لوگ جن کی محنت دنیاکی زندگی میں ہی کھو گئی اور وہ سمجھتے رہے کہ یقیناوہ ایک اچھاکام کر رہے ہیں۔
وہ لوگ جن کی تمام سعی اس دنیا کی زندگی کے پیچھے اکارت گئی اور وہ گمان کرتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔
جن کی دنیا کی زندگی کی تمام سعی و کوشش اکارت ہوگئی حالانکہ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کر رہے ہیں ۔
وہ کہ دنیا کہ زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہ راست سے بھٹکی رہی 76 اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کی ساری جدوجہد دنیا کی زندگی ( کے سنوارنے ) میں برباد ہوگئی اور وہ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کررہے ہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں کہ دنیوی زندگی میں ان کی ساری دوڑ دھوپ سیدھے راستے سے بھٹکی رہی ، اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ ( ٥٢ )
وہ لوگ ، جن کی دنیا وی زندگی کے لئے کو ششیں ضائع ہو گئیں پھرسمجھتے رہے کہ وہ اچھاکام کررہے ہیں
ان کے جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم گئی ( ف۲۱٦ ) اور وہ اس خیال میں ہیں کہ اچھا کام کررہے ہیں ،
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری جد و جہد دنیا کی زندگی میں ہی برباد ہوگئی اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم بڑے اچھے کام انجام دے رہے ہیں