फिर हम ने उस गुफा में कई वर्षो के लिए उन के कानों पर परदा डाल दिया
چنانچہ ہم نے گنتی کے کئی سال تک اس غار میں اُن کے کانوں پر پردہ ڈال دیا۔
تو ہم نے غار میں انے کے کانوں پر کئی برس کیلئے تھپک دیا ۔
تو ہم نے غار میں کئی برسوں تک ان کے کانوں پر ( نیند کا ) پردہ ڈال دیا ۔
تو ہم نے انھیں اسی غار میں تھپک کر سالہا سال کے لیے گہری نیند سلا دیا ،
پس ہم نے غار میں کئی سال تک ( جو گئے ہوئے تھے ) ، ان کے کانوں پر ( نیند ) کا پردہ ڈال رکھا ۔
چنا نچہ ہم نے ان کے کانوں کو تھپکی دے کر کئی سال تک ان کو غار میں سلائے رکھا ۔ ( ٥ )
توہم نے انہیں اس غار میں تھپکی دے کرکئی سال تک کے لئے سلا دیا
تو ہم نے اس غار میں ان کے کے کانوں پر گنتی کے کئی برس تھپکا ( ف۱٦ )
پس ہم نے اس غار میں گنتی کے چند سال ان کے کانوں پر تھپکی دے کر ( انہیں سلا دیا )