और जबकि इन से तुम अलग हो गए हो और उन से भी जिन को अल्लाह के सिवा ये पूजते हैं, तो गुफा में चलकर शरण लो। तुम्हारा रब तुम्हारे लिए अपनी दयालुता का दामन फैला देगा और तुम्हारे लिए तुम्हारे अपने काम से सम्बन्ध में सुगमता का उपकरण उपलब्ध कराएगा।"
اور جب تم اُن سے الگ ہوچکے اورجن کی وہ اﷲ تعالیٰ کے ماسواعبادت کرتے ہیں توکسی غار میں پناہ لے لو،تمہارارب تم پراپنی کچھ رحمت پھیلا دے گااورتمہارے کام میں تمہارے لیے آسانی مہیاکرے گا
اور اب کہ تم ان کو اور ان کے معبودوں کو ، جن کو وہ خدا کے سوا پوجتے ہیں ، چھوڑ کر الگ ہوگئے ہو تو غار میں پناہ لو ، تمہارا رب تمہارے لئے اپنا دامنِ رحمت پھیلائے گا اور تمہارے اس مرحلہ میں تمہاری ما یحتاج مہیا فرمائے گا ۔
اور ( پھر آپس میں کہنے لگے ) اب جب کہ تم نے ان لوگوں سے اور ان کے ان معبودوں سے جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں علیٰحدگی اختیار کر لی ہے تو غار میں چل کر پناہ لو ۔ تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمت ( کا سایہ ) تم پر پھیلائے گا ۔ اور تمہارے اس کام کے لئے سروسامان مہیا کر دے گا ۔
اب جبکہ تم ان سے اور ان کے معبودان غیر اللہ سے بے تعلق ہو چکے ہو تو چلو اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو ۔ 11 تمہارا رب تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا اور تمہارے کام کےلیے سروسامان مہیا کر دے گا ۔
اور جب تم نے ان ( مشرکین ) سے اور ان کے معبودوں سے جن کی یہ اللہ تعالیٰ کے سوا پوجا کرتے ہیں علیحدگی اختیار کرلی ہے تو ( اب ) غار میں ( چل کر ) پناہ لو ، تمہارا رب تمہارے لیے اپنی رحمت کو وسیع کردے گا اور تمہارے لیے اس کام میں آسانی ( کے سامان ) مہیا کردے گا ۔
اور ( ساتھیو ) جب تم نے ان لوگوں سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ان سے بھی جن کی یہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں تو چلو اب تم اس غار میں پناہ لے لو ، ( ٨ ) تمہارا پروردگار تمہارے لیے اپنا دامن رحمت پھیلا دے گا ، اور تمہارے کام میں آسانی کے اسباب مہیا فرمائے گا ۔
اوراب جبکہ تم لوگوں نے اپنی قوم اور ان کے معبودوں سے جن کی یہ بات کرتے ہیں کنارہ کرہی لیا ہے توآئواس غارمیں پناہ لے لو ، تمہارارب تم پر اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے معاملہ میں آسانی کردے گا
اور جب تم ان سے اور جو کچھ وہ اللہ سوا پوجتے ہیں سب سے الگ ہوجاؤ تو غار میں پناہ لو تمہارا رب تمہارے لیے اپنی رحمت پھیلادے گا اور تمہارے کام میں آسانی کے سامان بنادے گا ،
اور ( ان نوجوانوں نے آپس میں کہا: ) جب تم ان سے اور ان ( جھوٹے معبودوں ) سے جنہیں یہ اﷲ کے سوا پوجتے ہیں کنارہ کش ہو گئے ہو تو تم ( اس ) غار میں پناہ لے لو ، تمہارا رب تمہارے لئے اپنی رحمت کشادہ فرما دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کام میں سہولت مہیا فرما دے گا