Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम सूर्य को उस के उदित होते समय देखते तो दिखाई देता कि वह उन की गुफा से दाहिनी ओर को बचकर निकल जाता है और जब अस्त होता है तो उन की बाई ओर से कतराकर निकल जाता है। और वे हैं कि उस (गुफा) के एक विस्तृत स्थान में है। यह अल्लाह की निशानियों में से है। जिसे अल्लाह मार्ग दिखाए, वही मार्ग पाने वाला है और जिसे वह भटकता छोड़ दे उस का तुम कोई सहायक मार्गदर्शक कदापि न पाओगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آپ سورج کودیکھیں گے کہ جب طلوع ہوتاہے توان کے غار سے دائیں جانب چلا جاتا ہے اور جب غروب ہوتاہے تواُن کے بائیں جانب کتراجاتاہے اور وہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں ہیں۔ یہ اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے، جسے اﷲ تعالیٰ ہدایت دے سووہی ہدایت پانے والاہے اورجسے وہ گمراہ کردے پھرآپ اُس کے لیے راہ نمائی کرنے والاکوئی دوست ہر گز نہ پائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم دیکھتے سورج کو کہ جب طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار سے دائیں جانب کو بچا رہتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان سے بائیں طرف کو کترا جاتا ہے اور وہ اس کے صحن میں ہیں ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جس کو اللہ ہدایت دے ، وہی راہ یاب ہوتا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردے تو تم اس کیلئے کوئی دستگیری کرنے والا اور رہنمائی کرنے والا نہیں پاسکتے ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ غار اس طرح واقع ہوئی ہے کہ ) تم دیکھوگے کہ جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار سے دائیں طرف مڑ جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان سے بائیں طرف کترا کر نکل جاتا ہے ۔ اور وہ ایک کشادہ جگہ پر ( سوئے ہوئے ) ہیں ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ( نشانی ) ہے جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ گمراہی میں چھوڑ دے تو تم اس کے لئے کوئی یار و مددگار اور راہنما نہیں پاؤگے ۔

By Moudoodi

تم انہیں غار میں دیکھتے 12 تو تمہیں یوں نظر آتا کہ سورج جب نکلتا ہے تو ان کے غار کو چھوڑ کر دائیں جانب چڑھ جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بچ کر بائیں جانب اتر جاتا ہے اور وہ ہیں کہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں پڑے ہیں ۔ 13 یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ۔ جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کے لیے تم کوئی ولی مرشد نہیں پاسکتے ۔ ؏2

By Mufti Naeem

اور ( اے مخاطب ) تو سورج کو دیکھے گا کہ جب طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار کی دائیں جانب کو سمٹ ( کر گزر ) جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان کے بائیں طرف سے کتراتا ہوا چلا جاتا ہے اور وہ اس ( غار ) کے ایک وسیع میدان میں ( سوررہے ) ہیں ، یہ ( سب ) اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے ، جو کو اللہ ( تعالیٰ ) ہدایت عطا کردیں پس وہی ہدایت یافتہ ہے اور جس کو وہ گمراہ کریں تو ( اے مخاطب ) تو اس کے لیے کوئی مددگار اور راہ بتانے والا نہ پائے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ غار ایسا تھا کہ ) تم سورج کو نکلتے وقت دیکھتے تو وہ ان کے غار سے دائیں طرف ہٹ کر نکل جاتا ، اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کترا کر چلا جاتا ، ( ٩ ) اور وہ اس غار کے ایک کشادہ حصے میں ( سوئے ہوئے ) تھے ۔ یہ سب کچھ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔ ( ١٠ ) جسے اللہ ہدایت دیدے ، وہی ہدایت پاتا ہے ، اور جسے وہ گمراہ کردے اس کا تمہیں ہرگز کوئی مددگار نہیں مل سکتا جو اسے راستے پر لائے ۔

By Noor ul Amin

آپ دیکھیں گے کہ جب سورج نکلتا ہے توان کے غارسے دائیں طرف ہو کرچڑھتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے توبائیں طرف کتراکرغروب ہوتا ہے اور وہ نوجوان اس غارکی وسیع جگہ میں ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے اور جسے وہ بھٹکادے توآپ اس کے لئے کوئی ہدایت دینے والامددگارنہ پائیں گے

By Kanzul Eman

اور اے محبوب! تم سورج کو دیکھو گے کہ جب نکلتا ہے تو ان کے غار سے داہنی طرف بچ جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان سے بائیں طرف کترا جاتا ہے ( ف۲۰ ) حالانکہ وہ اس غار کے کھلے میدان میں میں ہیں ( ف۲۱ ) یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے جسے اللہ راہ دے تو وہی راہ پر ہے ، اور جسے گمراہ کرے تو ہرگز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا نہ پاؤ گے ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ دیکھتے ہیں جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار سے دائیں جانب ہٹ جاتا ہے اور جب غروب ہونے لگتا ہے تو ان سے بائیں جانب کترا جاتا ہے اور وہ اس غار کے کشادہ میدان میں ( لیٹے ) ہیں ، یہ ( سورج کا اپنے راستے کو بدل لینا ) اﷲ کی ( قدرت کی بڑی ) نشانیوں میں سے ہے ، جسے اﷲ ہدایت فرما دے سو وہی ہدایت یافتہ ہے ، اور جسے وہ گمراہ ٹھہرا دے تو آپ اس کے لئے کوئی ولی مرشد ( یعنی راہ دکھانے والا مددگار ) نہیں پائیں گے