दोनों में से प्रत्येक बाग़ अपने फल लाया और इसमें कोई कमी नहीं की। और उन दोनों के बीच हम ने एक नहर भी प्रवाहित कर दी
دونوں باغ اپنا پورا پھل لائے اوراس میں کوئی کمی نہ کی اورہم نے دونوں باغوں کے درمیان ایک نہرجاری کردی تھی۔
دونوں باغ خوب پھل لائے ، ان میں ذرا کمی نہیں کی اور ان کے بیچ بیچ میں ہم نے نہر بھی دوڑا دی ۔
یہ دونوں باغ خوب پھل دیتے تھے اور اس میں کچھ بھی کمی نہیں کی اور ہم نے ان کے درمیان ( آبپاشی کیلئے ) ایک نہر بھی جاری کر دی تھی ۔
دونوں باغ خوب پھلے پھولے اور بار آور ہونے میں انہوں نے ذرا سی کسر بھی نہ چھوڑی ۔ ان باغوں کے اندر ہم نے ایک نہر جاری کر دی
یہ دونوں باغ اپنا پورا پورا پھل لاتے ( دیتے ) تھے اور اس ( پیداوار ) میں کسی قسم کی کمی نہ کرتے تھے اور ہم نے ان دونوں کے درمیان ایک نہر ( بھی ) جاری کردی تھی ۔
دونوں باغ پورا پورا پھل دیتے تھے ، اور کوئی باغ پھل دینے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتا تھا ، اور ان دونوں کے درمیان ہم نے ایک نہر جاری کردی تھی ۔
دونوں باغوں نے اپنے پھل دئیے ، اور کسی باغ نے پھل دینے میں کمی نہیں کی اور ان دونوں باغوں کے درمیان ہم نے نہرجاری کردی
دونوں باغ اپنے پھل لائے اور اس میں کچھ کمی نہ دی ( ف۷۰ ) اور دونوں کے بیچ میں ہم نے نہر بہائی
یہ دونوں باغ ( کثرت سے ) اپنے پھل لائے اور ان کی ( پیداوار ) میں کوئی کمی نہ رہی اور ہم نے ان دونوں ( میں سے ہر ایک ) کے درمیان ایک نہر ( بھی ) جاری کر دی