ऐसे अवसर पर काम बनाने का सारा अधिकार परम सत्य अल्लाह ही को प्राप्त है। वही बदला देने में सबसे अच्छा है और वही अच्छा परिणाम दिखाने की स्पष्ट से भी सर्वोत्तम है
وہاں ہرطرح کی مدد اﷲ تعالیٰ ہی کی ہے جوبرحق ہے۔ وہی بہترین ہے ثواب دینے والا اور بہترین انجام والاہے۔
اس وقت سارا اختیار صرف خدائے برحق ہی کا ہے ۔ وہ بہترین اجر اور بہترین انجام والا ہے ۔
۔ ( ثابت ہوا ) کہ ہر قسم کا اختیار خدائے برحق کیلئے ہے ۔ وہی بہتر ثواب دینے والا اور وہی بہترین انجام والا ہے ۔
اس وقت معلوم ہوا کہ کارسازی کا اختیار خدائے برحق ہی کے لیے ہے ، انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائے ۔ ؏5
یہاں سے ثابت ہوا کہ سارا اختیار اللہ ( تعالیٰ ) برحق کے لیے ہے ، وہ ثواب ( دینے ) کے اعتبار سے ( بھی ) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے ( بھی ) بہتر ہے ۔
ایسے موقع پر ( آدمی کو پتہ چلتا ہے کہ ) مدد کا سارا اختیار سچے اللہ کو حاصل ہے ۔ وہی ہے جو بہتر ثواب دیتا اور بہتر انجام دکھاتا ہے ۔
اب اسے معلوم ہواکہ مکمل اختیارتواللہ برحق ہی کو ہے وہی اچھا ثواب دینے والا اور انجام بخیردکھلانے وا لا ہے
یہاں کھلتا ہے ( ف۹۲ ) کہ اختیار سچے اللہ کا ہے ، اس کا ثواب سب سے بہتر اور اسے ماننے کا انجام سب سے بھلا ،
یہاں ( پتہ چلتا ہے ) کہ سب اختیار اﷲ ہی کا ہے ( جو ) حق ہے ، وہی بہتر ہے انعام دینے میں اور وہی بہتر ہے انجام کرنے میں