Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आख़िर लोगों को, जबकि उन के पास मार्गदर्शन आ गया, तो इस बात से कि वे ईमान लाते और अपने रब से क्षमा चाहते, इस के सिवा किसी चीज़ ने नहीं रोका कि उन के लिए वही कुछ सामने आए जो पूर्व जनों के सामने आ चुका है, यहाँ तक कि यातना उन के सामने आ खड़ी हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلوگوں کومنع نہیں کیاکہ وہ ایمان لائیں جب ہدایت ان کے پاس آچکی اوروہ اپنے رب سے بخشش مانگیں،مگر اس بات نے کہ اُن کے پاس پہلے لوگوں کاطریقہ آئے یاعذاب ان کے سامنے آجائے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں کو بعد اس کے کہ ان کے پاس خدا کی ہدایت آچکی ہے ، ایمان لانے اور اپنے رب سے مغفرت مانگنے سے نہیں روکا ہے مگر اس چیز نے کہ وہ چاہتے ہیں کہ خدا کا وہی معاملہ ان کیلئے بھی ظاہر ہوجائے گا ، جو اگلوں کیلئے ظاہر ہوا یا عذابِ الہٰی ان کے سامنے سے نمودار ہوجائے ۔

By Hussain Najfi

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی ہے تو ان کو ایمان لانے اور مغفرت طلب کرنے سے منع نہیں کیا ۔ مگر اس چیز نے کہ اگلی قوموں کا معاملہ انہیں بھی پیش آئے یا عذاب ان کے سامنے آئے ۔

By Moudoodi

ان کے سامنے جب ہدایت آئی تو اسے ماننے اور اپنے رب کے حضور معافی چاہنے سے آخر ان کو کس چیز نے روک دیا ؟ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ منتظر ہیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جو پچھلی قوموں کے ساتھ ہو چکا ہے ، یا یہ کہ وہ عذاب کو سامنے آتے دیکھ لیں! 52

By Mufti Naeem

اور جب ہدایت ( کی روشنی ) ان کے پاس آگئی لوگوں کو صرف اس چیز نے ایمان لانے اور اپنے ر سے مغفرت طلب کرنے سے روکا کہ ان کے ساتھ بھی پہلوں جیسا معاملہ پیش آئے یا ان کے آمنے سامنے عذاب آ موجود ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آچکی تو اب انہیں ایمان لانے اور اپنے رب سے معافی مانگنے سے اس ( مطالبے ) کے سوا کوئی اور چیز نہیں روک رہی کہ ان کے ساتھ بھی پچھلے لوگوں جیسے واقعات پیش آجائیں ، یا عذاب ان کے بالکل سامنے آکھڑا ہو ۔ ( ٣٢ )

By Noor ul Amin

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی توانہیں ا یمان لانے اور اپنے رب سے استغفارکرنے سے صرف اسی بات نے روکاکہ ان کے ساتھ بھی گزشتہ قوموں جیسامعاملہ ہویاقیامت کے دن کاعذاب ان کی آنکھوں کے سامنے آ جائے

By Kanzul Eman

اور آدمیوں کو کسی چیز نے اس سے روکا کہ ایمان لاتے جب ہدایت ( ف۱۱۹ ) ان کے پاس آئی اور اپنے رب سے معافی مانگتے ( ف۱۱۳ ) مگر یہ کہ ان پر اگلوں کا دستور آئے ( ف۱۲۱ ) یا ان پر قسم قسم کا عذاب آئے

By Tahir ul Qadri

اور لوگوں کو جبکہ ان کے پاس ہدایت آچکی تھی کسی نے ( اس بات سے ) منع نہیں کیا تھا کہ وہ ایمان لائیں اور اپنے رب سے مغفرت طلب کریں سوائے اس ( انتظار ) کے کہ انہیں اگلے لوگوں کا طریقہ ( ہلاکت ) پیش آئے یا عذاب ان کے سامنے آجائے