Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रसूलों को हम केवल शुभ सूचना देने वाले और सचेतकर्त्ता बनाकर भेजते हैं। किन्तु इनकार करने वाले लोग हैं कि असत्य के सहारे झगड़ते हैं, ताकि सत्य को डिगा दें। उन्होंने मेरी आयतों का और जो चेतावनी उन्हें दी गई उस का मज़ाक बना दिया है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوررسولوں کوہم خوشخبری دینے والے اورڈرانے والے ہی بنا کربھیجتے ہیں اوروہ لوگ جنہوں نے کفرکیا،وہ باطل کے ساتھ جھگڑاکرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے سے حق کو نیچا دکھا دیں،اور اُنہوں نے میری آیات کواورجن سے انہیں تنبیہ کی گئی، اُسے مذاق بنالیاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور رسولوں کو تو ہم صرف خوشخبری دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجتے ہیں اور یہ کافر باطل کی مدد سے کٹ حجتیاں کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے حق کو پسپا کردیں اور انہوں نے میری آیات کو اور اس چیز کو ، جس سے ان کو ڈرایا گیا ہے ، مذاق بنا رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجتے ۔ مگر خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر ۔ اور جو کافر ہیں وہ باطل کے ( ہتھیار سے ) جھگڑتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ سے حق کو باطل کر دیں اور انہوں نے میری آیتوں کو اور جس چیز ( عذاب ) سے انہیں ڈرایا گیا تھا اس کو مذاق بنا رکھا ہے ۔

By Moudoodi

رسولوں کو ہم اس کام کے سوا اور کسی غرض کے لیے نہیں بھیجتے کہ وہ بشارت اور تنبیہ کی خدمت انجام دیں ۔ 53 مگر کافروں کا حال یہ ہے کہ وہ باطل کے ہتھیار لے کر حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور انہوں نے میری آیات کو اور ان تنبیہات کو جو انہیں کی گئیں مذاق بنا لیا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ہم پیغمبروں کو صرف خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے ہی بنا کر بھیجا کرتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بے بنیاد دلیلوں کی آڑ لے کر جھگڑتے ہیں تاکہ ان کے ذریعے حق کو ہٹادیں اور انہوں نے میری آیات کو جن چیزوں سے انہیں ڈریا جاتا ہے ( ان کو ) مذاق بنا رکھا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لیے بھیجتے ہیں کہ وہ ( مومنوں کو ) خوشخبری دیں ، اور ( کافروں کو عذاب سے ) متنبہ کریں ۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ باطل کا سہارا لے کر جھگڑا کرتے ہیں ، تاکہ اس کے ذریعے حق کو ڈگمگا دیں ، اور انہوں نے میری آیتوں کو اور انہیں جو تنبیہ کی گئی تھی اس کو مذاق بنا رکھا ہے ۔

By Noor ul Amin

ہم رسولوں کو صرف اسلئے بھیجتے ہیں کہ وہ لوگوں کو جنت کی خوشخبری دیں اور جہنم سے ڈرائیں اور کافران رسولوں سے باطل ( دلائل کے ساتھ ) جھگڑا کرتے ہیں تاکہ وہ ان سے حق کو نیچا دکھائیں اور میری آیات کا اور جس چیز سے ڈرایاجائے اس کا مذاق اڑائیں

By Kanzul Eman

اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجتے مگر ( ف۱۲۲ ) خوشی ( ف۱۲۳ ) ڈر سنانے والے اور جو کافر ہیں وہ باطل کے ساتھ جھگڑتے ہیں ( ف۱۲٤ ) کہ اس سے حق کو ہٹادیں اور انہوں نے میری آیتوں کی اور جو ڈر انھیں سناتے گئے تھے ، ( ف۱۲۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجا کرتے مگر ( لوگوں کو ) خوشخبری سنانے والے اور ڈر سنانے والے ( بنا کر ) ، اور کافر لوگ ( ان رسولوں سے ) بیہودہ باتوں کے سہارے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس ( باطل ) کے ذریعہ حق کو زائل کردیں اور وہ میری آیتوں کو اور اس ( عذاب ) کو جس سے وہ ڈرائے جاتے ہیں ہنسی مذاق بنا لیتے ہیں