Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम्हारा रब अत्यन्त क्षमाशील और दयावान है। यदि वह उन्हें उस पर पकड़ता जो कुछ कि उन्होंने कमाया है तो उन पर शीघ्र ही यातना ला देता। नहीं, बल्कि उन के लिए तो वादे का एक समय निशिचत है। उस से हटकर वे बच निकलने का कोई मार्ग न पाएँगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ کارب بے حدبخشنے والا،نہایت رحم کرنے والا ہے اگروہ اس کی وجہ سے انہیں پکڑتا جوانہوں نے کمایاتویقیناان پرجلدی عذاب بھیج دیتا،بلکہ اُن کے وعدے کاایک وقت ہے جس کے سواوہ ہرگزکوئی پناہ گاہ نہیں پائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تمہارا رب بخشنے والا اور رحمت فرمانے والا ہے ۔ اگر وہ ان کے اعمال کی پاداش میں فورًا پکڑنا چاہتا تو ان پر فورًا عذاب بھیج دیتا ۔ لیکن ان کیلئے ایک مقررہ وقت ہے اور وہ اس کے مقابل میں کوئی پناہ کی جگہ نہیں پائیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور آپ کا پروردگار بڑا بخشنے والا ، رحمت والا ہے اگر وہ لوگوں سے ان کے کئے ( گناہوں ) کا مواخذہ کرتا تو جلدی ہی میں ان پر عذاب نازل کر دیتا مگر ان کے لئے ایک میعاد ٹھہرا دی گئی ہے اس سے ادھر ( پہلے ) کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے ۔

By Moudoodi

تیرا رب بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے ۔ وہ ان کے کرتوتوں پر انھیں پکڑنا چاہتا تو جلدی ہی عذاب بھیج دیتا ۔ مگر ان کے لیے وعدے کا ایک وقت مقرر ہے اور اس سے بچ کر بھاگ نکلنے کی یہ کوئی راہ نہ پائیں گے ۔ 55

By Mufti Naeem

اور آپ کا رب بہت مغفرت ( کرنے ) والا بڑی رحمت والا ہے ، اگر وہ انہیں ان کے ( برے ) اعمال کی وجہ سے پکڑ لیتا تو ان پر جلد ہی عذاب بھیج دیتا ( مگر وہ ایسا نہیں کرتا ) بلکہ ان کے لیے ایک وقت مقرر ہے کہ اس وقت اس ( کے عذاب ) سے کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار بہت بخشنے والا ، بڑا رحمت والا ہے ۔ جو کمائی انہوں نے کی ہے ، اگر وہ اس کی وجہ سے انہیں پکڑنے پر آتا تو ان کو جلد ہی عذاب دے دیتا ، لیکن ان کے لیے ایک وقت مقرر ہے ، جس سے بچنے کے لیے انہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ملے گی ۔

By Noor ul Amin

آپ کارب بہت بخشنے والا اور رحمت والا ہے ورنہ جو کچھ یہ لوگ کررہے ہیں اگران کے اعمال کی سزامیں پکڑے تو جلد ہی ان پر عذاب لے آتابلکہ ان کے لئے عذاب کاوقت مقررہے اس وقت وہ اللہ کے سوا کوئی پناہ کی جگہ نہ پاسکیں گے

By Kanzul Eman

اور تمہارا رب بخشنے والا مہربانی والا ہے ، اگر وہ انھیں ( ف۱۳۰ ) ان کے کیے پر پکڑتا تو جلد ان پر عذاب بھیجتا ( ف۱۳۱ ) بلکہ ان کے لیے ایک وعدہ کا وقت ہے ( ف۱۳۲ ) جس کے سامنے کوئی پناہ نہ پائیں گے ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب بڑا بخشنے والا صاحبِ رحمت ہے ، اگر وہ ان کے کئے پر ان کا مؤاخذہ فرماتا تو ان پر یقیناً جلد عذاب بھیجتا ، بلکہ ان کے لئے ( تو ) وقتِ وعدہ ( مقرر ) ہے ( جب وہ وقت آئے گا تو ) اس کے سوا ہرگز کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے