Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मूसा ने उस से कहा, "क्या मैं आपके पीछे चलूँ, ताकि आप मुझे उस ज्ञान और विवेक की शिक्षा दें, जो आपको दी गई है?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

موسیٰ نے اس سے کہا: ’’کیامیں آ پ کے پیچھے آسکتا ہوں کہ آپ مجھے اُس بھلائی میں سے سکھائیں جوآپ کو سکھائی گئی ہے؟‘‘

By Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے اس سے درخواست کی کہ کیا میں آپ کے ساتھ بایں شرط رہ سکتا ہوں کہ جو علم آپ کو عطا ہوا ہے ، آپ اس میں سے کچھ مجھے بھی سکھائیں؟

By Hussain Najfi

موسیٰ نے اس سے کہا! کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں بشرطیکہ رشد و ہدایت کا وہ خصوصی علم جو آپ کو سکھایا گیا ہے اس میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں ۔

By Moudoodi

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اس سے کہا”کیا میں آپ کی ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کو سکھائی گئی ہے؟

By Mufti Naeem

موسیٰ علیہ السلام نے ان ( خضر علیہ السلام ) سے کہا کیا میں اس غرض سے آپ کی مصاحیت اختیار کرلوں کہ جو علم آپ کو سکھایا گیا ہے ، وہ آپ مجھے ( بھی ) سکھادیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

موسی نے ان سے کہا : کیا میں آپ کے ساتھ اس غرض سے رہ سکتا ہوں کہ آپ کو بھلائی کا جو علم عطا ہوا ہے ، اس کا کچھ حصہ مجھے بھی سکھا دیں؟

By Noor ul Amin

موسیٰ نے اس ( خضر ) سے کہا :اگرمیں آپ کی تابعداری کروں تو کیا آپ اس نیک علم کا کچھ حصہ مجھے بھی سکھلادیں گے جو آپ کو سکھایا گیا ہے؟

By Kanzul Eman

اس سے موسیٰ نے کہا کیا میں تمہارے ساتھ رہوں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھا دو گے نیک بات جو تمہیں تعلیم ہوئی ( ف۱٤۷ )

By Tahir ul Qadri

اس سے موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: کیا میں آپ کے ساتھ اس ( شرط ) پر رہ سکتا ہوں کہ آپ مجھے ( بھی ) اس علم میں سے کچھ سکھائیں گے جو آپ کو بغرضِ ارشاد سکھایا گیا ہے