Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यहाँ तक कि जब वह सूर्यास्त-स्थल तक पहुँचा तो उसे मटमैले काले पानी के एक स्रोत में डूबते हुए पाया और उस के निकट उसे एक क़ौम मिली। हम ने कहा, "ऐ ज़ुलक़रनैन! तुझे अधिकार है कि चाहे तकलीफ़ पहुँचाए और चाहे उन के साथ अच्छा व्यवहार करे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہاں تک کہ جب وہ سورج غروب ہونے کے مقام تک جا پہنچا،اُس نے سورج کوپایاکہ وہ ایک دلدل والے چشمے میں ڈوب رہاہے اوراُس کے پاس ایک قوم کو پایا۔ہم نے کہا: ’’اے ذوالقرنین! یاتم انہیں سزا دویا ان کے بارے میں تم نیک سلوک اختیار کرو۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ وہ سورج کے غروب ہونے کے مقام تک جا پہنچا ۔ اس کو دیکھا کہ گویا وہ ایک سیاہ چشمے میں ڈوبتا ہے اور اس کے پاس اس کو ایک قوم ملی ۔ ہم نے کہا: اے ذوالقرنین! چاہو تو ان کو سزا دو ، چاہو ان کے ساتھ حسن سلوک کرو ۔

By Hussain Najfi

یہاں تک کہ وہ ( چلتے چلتے ) غروبِ آفتاب کے مقام پر پہنچ گیا تو اسے ایک سیاہ چشمے میں غروب ہوتا ہوا پایا ۔ ( محسوس کیا ) اور اس کے پاس ایک قوم کو ( آباد ) پایا ۔ ہم نے کہا اے ذوالقرنین! ( تمہیں اختیار ہے ) خواہ انہیں سزا دو یا ان کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ اختیار کرو ۔

By Moudoodi

حتیٰ کہ جب وہ غروب آفتاب کی حد تک پہنچ گیا 63 تو اس نے سورج کو ایک کالے پانی میں ڈوبتے دیکھا 64 اور وہاں اسے ایک قوم ملی ۔ ہم نے کہا اے ذوالقرنین ، تجھے یہ مقدرت بھی حاصل ہے کہ ان کو تکلیف پہنچائے اور یہ بھی کہ ان کے ساتھ نیک رویہ اختیار کرے ۔ 65

By Mufti Naeem

یہاں تک کہ جب وہ سورج کے غروب ہونے کی جگہ پر پہنچا تو اسے ایسا پایا کہ گویا وہ ایک کیچڑ کے سیاہ چشمے ( ندی ) میں غروب ہورہا ہے اور اس نے اس ( چشمے ) کے پاس ایک قوم پائی ، ہم نے کہا: اے ذوالقرنین آپ ( کو اختیار ہے چاہو تو ) انہیں سزا دو یا ان کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آؤ ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب وہ سورج کے ڈوبنے کی جگہ پہنچے تو انہیں دکھائی دیا کہ وہ ایک دلدل جیسے ( سیاہ ) چشمے میں ڈوب رہا ہے ۔ ( ٤٣ ) اور وہاں انہیں ایک قوم ملی ۔ ہم نے ( ان سے ) کہا : اے ذوالقرنین ! ( تمہارے پاس دو راستے ہیں ) یا تو ان لوگوں کو سزا دو ، یا پھر ان کے معاملے میں اچھا رویہ اختیار کرو ۔ ( ٤٤ )

By Noor ul Amin

حتیٰ کہ وہ سورج غروب ہونے کی جگہ ( یعنی بحراٹلانٹک ) کو پہنچ گیااسے یوں معلوم ہواکہ سورج سیاہ کیچڑوالے چشمہ میں ڈوب رہا ہے یہاں اس نے ایک قوم دیکھی ہم نے کہا : ’’ذوالقرنین!تجھے اختیا رہے خواہ ان کو تو سزادے یاان سے نیک رویہ اختیار کرو

By Kanzul Eman

یہاں تک کہ جب سورج ڈوبنے کی جگہ پہنچا اسے ایک سیاہ کیچڑ کے چشمے میں ڈوبتا پایا ( ف۱۸۳ ) اور وہاں ( ف۱۸٤ ) ایک قوم ملی ( ف۱۸۵ ) ہم نے فرمایا اے ذوالقرنین یا تو تو انھیں عذاب دے ( ف۱۸٦ ) یا ان کے ساتھ بھلائی اختیار کرے ( ف۱۸۷ )

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ وہ غروبِ آفتاب ( کی سمت آبادی ) کے آخری کنارے پر جا پہنچا وہاں اس نے سورج کے غروب کے منظر کو ایسے محسوس کیا جیسے وہ ( کیچڑ کی طرح سیاہ رنگ ) پانی کے گرم چشمہ میں ڈوب رہا ہو اور اس نے وہاں ایک قوم کو ( آباد ) پایا ۔ ہم نے فرمایا: اے ذوالقرنین! ( یہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے ) خواہ تم انہیں سزا دو یا ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو