वहाँ वे 'सलाम' के सिवा कोई व्यर्थ बात नहीं सुनेंगे। उन की रोज़ी उन्हें वहाँ प्रातः और सन्ध्या समय प्राप्त होती रहेगी
اُس میں وہ سلام کے سوا کوئی لغو بات نہ سنیں گے اوراُن کے لئے اس میں صبح وشام اُن کارزق ہوگا۔
یہ اس میں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے ۔ بس تحیت ہی تحیت ہوگی ۔ اس میں صبح وشام ان کا رزق مہیا ہوگا ۔
وہ وہاں سلامتی کی صداؤں کے سوا کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے اور ان کا مقررہ رزق انہیں صبح و شام ملتا رہے گا ۔
وہاں وہ کوئی بے ہودہ بات نہ سنیں گے ، جو کچھ بھی سنیں گے ٹھیک ہی سنیں گے ۔ 38 اور ان کا رزق انہیں پیہم صبح و شام ملتا رہے گا ۔
وہ اس میں ’’سلام‘‘ کے علاوہ کوئی فضول بات نہ سنیں گے اور ان لیے اس میں صبح و شام ان کا کھانا ( تیار ) ہوگا ۔
وہ اس میں سلامتی کی باتوں کے سوا کوئی لغو بات نہیں سنیں گے ۔ اور وہاں ان کا رزق انہیں صبح و شام ملا کرے گا ۔
اس جنت میں وہ لوگ کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے صرف ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے سنیں گے اور وہاں انہیں صبح وشام ان کارزق ملتارہیگا
وہ اس میں کوئی بیکار بات نہ سنیں گے مگر سلام ( ف۱۰۷ ) اور انھیں اس میں ان کا رزق ہے صبح و شام ( ف۱۰۸ )
وہ اس میں کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے مگر ( ہر طرف سے ) سلام ( سنائی دے گا ) ، ان کے لئے ان کا رزق اس میں صبح و شام ( میسر ) ہوگا