Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आकाशों और धरती का रब है और उस का भी जो इन दोनों के मध्य है। अतः तुम उसी की बन्दगी पर जमे रहो। क्या तुम्हारे ज्ञान में उस जैसा कोई है?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ آسمانوں کا اور زمین کااوراس کا رب ہے اورجوبھی ان دونوں کے درمیان ہے ،چنانچہ آپ اس کی عبادت کرواوراُسی کی عبادت پرپوری طرح جمے رہو،کیاآپ اس کاکوئی ہم نام جانتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، سب کا مالک وہی ہے تو اسی کی بندگی کرو اور اسی کی بندگی پر جمے رہو ۔ کیا تم اس کی کسی اور نظیر سے آشنا ہو؟

By Hussain Najfi

وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کا پروردگار ہے پس اسی کی عبادت کرو اور اس کی عبادت پر ثابت قدم رہو کیا تم اس کا کوئی ہمنام و ہمسر جانتے ہو؟

By Moudoodi

وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان ساری چیزوں کا جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں ۔ پس تم اس کی بندگی کرو اور اسی کی بندگی پر ثابت قدم رہو ۔ 40 کیا ہے کوئی ہستی تمہارے علم میں اس کی ہم پایہ؟ 41 ؏ 4

By Mufti Naeem

وہ آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ( ب ) کا پروردگار ہے ، پس اسی کی عبادت کرو اور اس کی عبادت پر ثابت قدم رہو ، بھلا تم کسی کو اس کا ہم نام ( وہم مثل ) جانتے ہو؟

By Mufti Taqi Usmani

وہ آسمانوں اور زمین کا بھی مالک ہے ، اور جو مخلوقات ان کے درمیان ہیں ، ان کا بھی ، لہذا تم اس کی عبادت کرو ، اور اس کی عبادت پر جمے رہو ۔ کیا تمہارے علم میں کوئی اور ہے جو اس جیسی صفات رکھتا ہو؟

By Noor ul Amin

وہ آسمانوں اور زمین اورجو کچھ ان کے درمیان ہے سب چیزوں کا مالک ہے لہٰذااسی کی عبادت کیجئے اور اسی پر ڈٹ جائیے کیا تیرے علم میں اس کاہمنام اور ہم پلہ اور بھی ہے؟

By Kanzul Eman

آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سب کا مالک تو اے پوجو اور اس کی بندگی پر ثابت رہو ، کیا اس کے نام کا دوسرا جانتے ہو ( ف۱۱۲ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( وہ ) آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دو کے درمیان ہے ( سب ) کا رب ہے پس اس کی عبادت کیجئے اور اس کی عبادت میں ثابت قدم رہئے ، کیا آپ اس کا کوئی ہم نام جانتے ہیں