हम तुम्हारे रब की आज्ञा के बिना नहीं उतरते। जो कुछ हमारे आगे है और जो कुछ हमारे पीछे है और जो कुछ इस के मध्य है सब उसी का है, और तुम्हारा रब भूलने वाला नहीं है
اورہم آپ کے رب کے حکم کے بغیرنہیں اُتراکرتے اُسی کاہے جوہمارے سامنے ہے اور جو ہمارے پیچھے ہے اورجواس کے درمیان ہے اورآپ کارب کبھی بھولنے والا نہیں ہے۔
اور ہم نہیں اترتے مگر آپ کے رب کے حکم سے ۔ ہمارے آگے اور پیچھے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے ، سب اسی کے اختیار میں ہے اور آپ کا رب کسی چیز کو بھولنے والا نہیں ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم ( فرشتے ) آپ کے پروردگار کے حکم کے بغیر ( زمین پر ) نازل نہیں ہوتے جو کچھ ہمارے آگے ہے یا جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ اسی کا ہے اور آپ کا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) 39 ، ہم تمہارے رب کے حکم کے بغیر نہیں اترا کرتے ۔ جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے ہر چیز کا مالک وہی ہے اور تمہارا رب بھولنے والا نہیں ہے ۔
اور ہم ( فرشتے ) آپ ( ﷺ ) کے رب کے حکم کے بغیر نہیں اُتر سکتے ۔ جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے ہے اور جو ان کے درمیان ہے ( سب ) اسی کا ہے اور آپ کا رب بھولنے والا ( بھی ) نہیں ۔
اور ( فرشتے تم سے یہ کہتے ہیں کہ ) ہم آپ کے رب کے حکم کے بغیر اتر کر نہیں آتے ۔ ( ٣١ ) جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، وہ سب اسی کی ملکیت ہے ۔ اور تمہارا رب ایسا نہیں ہے جو بھول جایا کرے ۔
اور ہم ( فرشتے ) آپ کے رب کی مرضی کے بغیر ( زمین پر ) نہیں اتارتے ہیںجو کچھ ہمارے سامنے ، اور پیچھے ہے اور جو ان کے درمیان ہے ان سب باتوں کاعلم اسی کے پاس ہے اور آپ کا رب ( کسی بات کو ) بھولنے والا نہیں ہے
۔ ( اور جبریل نے محبوب سے عرض کی ) ( ف ۱۰۹ ) ہم فرشتے نہیں اترتے مگر حضور کے رب کے حکم سے اسی کا ہے جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے اور جو اس کے درمیان ہے ( ف۱۱۰ ) اور حضور کا رب بھولنے والا نہیں ( ف۱۱۱ )
اور ( جبرائیل میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہو کہ ) ہم آپ کے رب کے حکم کے بغیر ( زمین پر ) نہیں اتر سکتے ، جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے ( سب ) اسی کا ہے ، اور آپ کا رب ( آپ کو ) کبھی بھی بھولنے والا نہیں ہے