Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या जब भी वे कोई अहद बांधेंगे तो उनका एक गिरोह उसको तोड़ फेंकेगा; बल्कि उनमें से अकसर ईमान नहीं रखते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا جب کبھی انہوں نے کوئی عہدکیاتواُن میں سے ایک گروہ نے اس کو پھینک دیابلکہ ان میں سے اکثرایمان نہیں رکھتے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا ( ان کی یہی روش قائم رہے گی کہ ) جب جب کوئی عہد کریں گے تو ان کا ایک گروہ اس کو اٹھا پھینکے گا ، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان سے عاری ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور کیا ( ہمیشہ ایسا نہیں ہوا کہ ) جب بھی انہوں ( یہود ) نے کوئی عہد کیا ۔ تو انہی کے ایک گروہ نے اسے پس پشت ڈال دیا ( توڑ دیا ) بلکہ ان میں سے اکثر بے ایمان ہیں ۔

By Moudoodi

کیا ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوتا رہا ہے کہ جب انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک نہ ایک گروہ نے اسے ضرور ہی بالائے طاق رکھ دیا ؟ بلکہ ان میں سے اکثر ایسے ہی ہیں جو سچے دل سے ایمان نہیں لاتے ۔

By Mufti Naeem

کیا بھا جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا ( تو ) ان میں سے ایک جماعت نے اس کو پھینک دیا ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ آخر کیا معاملہ ہے کہ ان لوگوں نے جب کوئی عہد کیا ، ان کے ایک گروہ نے اسے ہمشیہ توڑ پھینکا؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان لاتے ہی نہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا ( ہمیشہ ایساہی نہیں ہو ا کہ ) جب بھی ان یہودنے کوئی عہد کیا تو انہی کے ایک گروہ نے اسے پس پشت ڈال دیابلکہ ان میں سے اکثرایمان ہی نہیں لاتے

By Kanzul Eman

اور کیا جب کبھی کوئی عہد کرتے ہیں ان میں کا ایک فریق اسے پھینک دیتا ہے بلکہ ان میں بہتیروں کو ایمان نہیں ۔ ( ف۱۷۳ )

By Tahir ul Qadri

اور کیا ( ایسا نہیں کہ ) جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک گروہ نے اسے توڑ کر پھینک دیا ، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان ہی نہیں رکھتے