क्या तुम नहीं जानते कि अल्लाह ही के लिए आसमानों और ज़मीन की बादशाही है, और तुम्हारे लिए अल्लाह के सिवा न कोई दोस्त है और न कोई मददगार।
کیاآپ نہیں جانتے کہ یقینااللہ تعالیٰ ہی ہے اس کے لیے آسمانوں اورزمین کی بادشاہت ہے اورتمہارا اﷲ تعالیٰ کے سوانہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار؟
کیا تمہیں نہیں معلوم کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار؟1
کیا تمہیں معلوم ہے کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے ۔ اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں ہے ۔
کیا تمہیں خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمان کی فرماں روائی اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے سوا کوئی تمہاری خبر گیری کرنے اور تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے؟
کیا آپ نہیں جانتے کہ بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے سوا تم لوگوں کا کوئی دوست اور مددگار ( بھی ) نہیں ہے ۔
کیا تمہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ وہ ذات ہے کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت تنہا اسی کی ہے ، اور اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا رکھوالا ہے نہ مددگار؟
کیا آپ نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے؟نیزیہ کہ اللہ کے سواتمہاراکوئی خبرگیری کرنے والا اور مدد گار نہیں ہے
کیا تجھے خبر نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حمایتی نہ مددگار ،
کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے ، اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ ہی مددگار