Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अलबत्ता जिन्होंने तौबा की और इस्लाह कर ली और (हक़ का) इज़हार किया तो उनको मैं माफ़ कर दूँगा, और मैं हूँ माफ़ करने वाला, मेहरबान।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

مگرجن لوگوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اورکھول کر بیان کردیاتو یہی لوگ ہیں جن کی توبہ میں قبول کرتا ہوں اورمیں ہی بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ جن لوگوں نے توبہ کرلی اور اصلاح کرلی اور واضح طور پر بیان کردیا تو ان کی توبہ میں قبول کروں گا اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہوں ۔

By Hussain Najfi

مگر وہ جنہوں نے ( حق پر پردہ ڈالنے سے ) توبہ کی اور اپنی اصلاح کر لی ۔ اور ( حق بات کو ) ظاہر کر دیا یہ وہ ہیں جن کی میں توبہ قبول کروں گا ( انہیں معاف کر دوں گا ) اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ( مہربان ) ہوں ۔

By Moudoodi

البتہ جو اس روش سے باز آجائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں اور جو کچھ چھپاتے تھے اسے بیان کرنے لگیں ، ان کو میں معاف کر دوں گا اور میں بڑا در گزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں ۔

By Mufti Naeem

سوائے ان کے جنہوں نے توبہ کی اور اپنے ( اعمال کی ) اصلاح کی اور ( احکام کو ) واضح طور رپ بیان کردیا پس یہی ہیں کہ میں ان کی توبہ قبول کروں گا اور میں خوب توبہ قبول کرنے والا رحم والا ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ہاں وہ لوگ جنہوں نے توبہ کرلی ہو اور اپنی اصلاح کرلی ہو ( اور چھپائی ہوئی باتوں کو ) کھول کھول کر بیان کردیا ہو تو میں ایسے لوگوں کی توبہ قبول کرلیتا ہوں ، اور میں توبہ قبول کرنے کا خوگر ہوں بڑا رحمت والا ۔

By Noor ul Amin

البتہ جن لوگوں نے توبہ اور اصلاح کر لی اور حق بات لوگوں کے سامنے بیان کردی ، میں ان کی توبہ قبول کرلوں گا اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور نہا یت رحم والاہوں

By Kanzul Eman

مگر وہ جو توبہ کریں اور سنواریں اور ظاہر کریں تو میں ان کی توبہ قبول فرماؤں گا اور میں ہی ہوں بڑا توبہ قبول فرمانے والا مہربان ،

By Tahir ul Qadri

مگر جو لوگ توبہ کر لیں اور ( اپنی ) اصلاح کر لیں اور ( حق کو ) ظاہر کر دیں تو میں ( بھی ) انہیں معاف فرما دوں گا ، اور میں بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہوں