बेशक जिन लोगों ने इनकार किया और उसी हाल में मर गए तो वही लोग हैं कि उन पर अल्लाह की और फ़रिश्तों की और आदमियों की सब की लानत है।
یقیناًجن لوگوں نے کفرکیا اور مرگئے اس حال میں کہ وہ کافرتھے، وہی لوگ ہیں جن پر اﷲ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اورتمام لوگوں کی لعنت ہے ۔
بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اسی کفر کی حالت میں مرگئے ، ان پر اللہ کی ، فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی لعنت ہے ۔
بلاشبہ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور پھر اسی کفر کی حالت میں مر گئے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے ۔
جن لوگوں نے کفر کا رویہ 161 اختیار کیا اور کفر کی حالت ہی میں جان دی ، ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے ۔
بے شک جن لوگوں نے کفر ( اختیار ) کیا اور کفر کی حالت میں مرگئے ، یہی ہیں جن پر اﷲ ( تعالیٰ ) اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ۔
بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا اور کافر ہونے کی حالت ہی میں مرے ، ان پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور سارے انسانوں کی لعنت ہے
بیشک جن لوگوں نے کفرکی راہ اختیارکی اور حالت کفر ہی میں مرگئے توایسے لوگوں پر اللہ کی ، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے
بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور کافر ہی مرے ان پر لعنت ہے اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں سب کی ، ( ف۲۹۰ )
بیشک جنہوں نے ( حق کو چھپا کر ) کفر کیا اور اس حال میں مرے کہ وہ کافر ہی تھے ان پر اﷲ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے