उसी हाल में वे हमेशा रहेंगे, उन पर से अज़ाब हल्का न किया जाएगा और न उनको ढील दी जाएगी।
اس (جہنم )میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ،نہ ان سے عذاب ہلکا کیاجائے گا اور نہ وہ مہلت دیئے جائیں گے۔
وہ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے ، نہ ان کا عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو مہلت ہی ملے گی ۔
وہ اس ( لعنت ) میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے نہ تو ان کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی ۔ اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت دی جائے گی ۔
اسی لعنت زدگی کی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، نہ ان کی سزا میں تخفیف ہو گی اور نہ انھیں پھر کوئی دوسری مہلت دی جائے گی ۔
۔ ( یہ ) اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ( یہ ) اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔
وہ ہمیشہ اسی پھٹکار میں رہیں گے ، نہ ان پر سے عذاب کو ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی
وہ ہمیشہ اسی حالت میں رہیں گے ان کی یہ سزاکم نہیں کی جائے گی نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی
ہمیشہ رہیں گے اس میں نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ انہیں مہلت دی جائے ،
وہ ہمیشہ اسی ( لعنت ) میں ( گرفتار ) رہیں گے ، ان پر سے عذاب ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی