और तुम्हारा माबूद एक ही माबूद है, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह बड़ा मेहरबान, निहायत रहम वाला है।
اورتمہارامعبودایک ہی معبودہے،اس کے سوا کوئی معبودنہیں وسیع رحمت والا،نہایت رحم والا ہے
اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ رحمٰن اور رحیم ہے ۔
اور تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ وہ بڑا مہربان بہت رحم والا ہے ۔
تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے اس رحمٰن اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ۔ ؏١۹
اور ( اے لوگو! ) تمہارا معبود ( حقیقی ) ایک ہی معبود ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ بہت مہربان نہایت رحم والا ہے
اور ، تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے ، اس کے سوا کوئی خدا نہیں جو سب پر مہربان ، بہت مہربان ہے ۔
تم سب کامعبودایک اللہ ہے ، اور اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ نہایت مہربان رحم والا ہے
اور تمہارا معبود ایک معبود ہے ( ف۲۹۱ ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی بڑی رحمت والا مہربان
اور تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ( وہ ) نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے