Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

नेकी यह नहीं कि तुम अपने चेहरे पूरब और पश्चिम की तरफ़ कर लो; बल्कि नेकी यह है कि आदमी ईमान लाए अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर और फ़रिश्तों पर और किताब पर और पैग़म्बरों पर, और माल दे अल्लाह की मुहब्बत में रिश्तेदारों को, और मोहताजों को और मुसाफ़िरों को, और मांगने वालों को और ग़ुलामों को छुड़ाने में, और नमाज़ क़ायम करे और ज़कात अदा करे, और जब अहद कर लें तो उसको पूरा करें, और सब्र करने वाले सख़्ती और तकलीफ़ में और लड़ाई के वक़्त, यही लोग हैं जो सच्चे निकले, और यही हैं डर रखने वाले।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

نیکی یہی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق اور مغرب کی طرف پھیردولیکن اصل نیکی اس کی ہے جوآدمی اﷲ تعالیٰ پر،آخرت کے دن پر، فرشتوں پر، کتاب پر اور نبیوں پرایمان لائے اورمال دے اس کی محبت کے باوجود رشتے داروں ،یتیموں ،مسکینوں ، مسافروں،سوال کرنے والوں اور غلاموں کو چھڑانے میں اور نماز قائم کی اورزکوٰۃاداکی اوراپنے عہدکوپوراکرنے والے ہوں جب وہ عہدکریں اور تنگ دستی،تکلیف اورلڑائی کے وقت صبرکرنے والے ہوں، یہی لوگ ہیں جنہوں نے سچ کہااوریہی متقی لوگ ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

خدا کے ساتھ وفاداری محض یہ نہیں کہ تم مشرق اور مغرب کی طرف رُخ کرلو ۔ بلکہ وفاداری ( ان کی وفاداری ) ہے جو اللہ پر ، یومِ آخرت پر ، فرشتوں پر ، کتاب پر اور نبیوں پر صدق دل سے ایمان لائیں اور اپنے مال ، اس کی محبت کے باوجود قرابت مندوں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، سائلوں اور گردنیں چھڑانے پر خرچ کریں اور نماز کا اہتمام کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور جب معاہدہ کر بیٹھیں تو اپنے عہد کو پورا کرنے والے ہوں ۔ خاص کر وہ جو فقر وفاقہ ، تکالیف جسمانی اور جنگ کے اوقات میں ثابت قدم رہنے والے ہوں ۔ یہی لوگ ہیں ، جنہوں نے راست بازی دکھائی اور یہی لوگ ہیں جو سچے متقی ہیں ۔

By Hussain Najfi

نیکی صرف یہی تو نہیں ہے کہ تم ( نماز میں ) اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو ۔ بلکہ ( حقیقی ) نیکی تو یہ ہے کہ آدمی خدا پر ، روزِ آخرت پر ، فرشتوں پر ، ( اللہ کی ) کتابوں پر اور سب پیغمبروں پر ایمان لائے ۔ اور اس ( خدا ) کی محبت میں اپنا مال ( باوجودِ مال کی محبت کے ) رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، مانگنے والوں اور ( غلاموں ، کنیزوں اور مقروضوں کی ) گردنیں چھڑانے میں صرف کرے ، نماز قائم کرے ، زکوٰۃ ادا کرے ( دراصل ) نیک لوگ تو وہ ہوتے ہیں کہ جب کوئی عہد کر لیں تو اپنا عہد و پیمان پورا کرتے ہیں اور تنگ دستی ہو یا بیماری اور تکلیف ہو یا ہنگام جنگ ہو وہ بہرحال ثابت قدم رہتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جو ( سچے ) ہیں اور یہی متقی و پرہیزگار ہیں ۔

By Moudoodi

نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کر لیے یا مغرب کی طرف ، 175 بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو اور یوم آخر اور ملائکہ کو اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر ، مسکینوں اور مسا فروں پر ، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے ، نماز قائم کرے اور زکوٰة دے ۔ اور نیک وہ لوگ ہیں کہ جب عہد کریں تو اسے وفا کریں ، اور تنگدستی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں ۔ یہ ہیں راستباز لوگ اور یہی لوگ متقی ہیں ۔

By Mufti Naeem

نیکی صرف یہ نہیں کہ تم لوگ اپنا رُخ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر دو اور لیکن اس کا عمل بھی نیکی ہی ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن اور فرشتوں اور کتاب ( قرآن مجید ) اور نبیوں پر ایمان لائے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی محبت میں قریبی رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور مانگنے والوں اور قیدیوں کو آزاد کرنے میں ( اپنا ) مال صرف کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور وہ جب وعدہ کریں تو اپنے وعدے کو پورا کریں اور سختی اور تکلیف اور جنگ کے وقت ثابت قدم رہیں ، یہی لوگ سچے ہیں او ریہی لوگ ہی تقویٰ والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

نیکی بس یہی تو نہیں ہے کہ اپنے چہرے مشرق یا مغرب کی طرف کرلو ، ( ١٠٨ ) بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ اللہ پر ، آخرت کے دن پر ، فرشتوں پر اور اللہ کی کتابوں اور اس کے نبیوں پر ایمان لائیں ، اور اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں اور سائلوں کو دیں ، اور غلاموں کو آزاد کرانے میں خرچ کریں ، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور جب کوئی عہد کرلیں تو اپنے عہد کو پورا کرنے کے عادی ہوں ، اور تنگی اور تکلیف میں نیز جنگ کے وقت صبر و استقلال کے خوگر ہوں ۔ ایسے لوگ ہیں جو سچے ( کہلانے کے مستحق ) ہیں ، اور یہی لوگ ہیں جو متقی ہیں ۔

By Noor ul Amin

نیکی یہ نہیں کہ تم اپنا رُخ مشرق سے مغرب کی طرف پھیرلوبلکہ اصل نیکی یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر ، روز قیامت پر ، فرشتوں پر ، کتابوں پر اور نبیوں پر ایمان لائے اور اللہ سے محبت کی خاطر اپنامال رشتے داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، سوال کرنے والوں کو اور غلامی سے نجات دلانے کے لئے دے ، نماز قائم کرے اور زکٰوۃ ادا کرے نیز ( نیک لوگ وہ ہیں ) کہ جب عہدکر لیں تو اپنے عہدوں کو پورا کریں اور بدحالی ، مصیبت اور جنگ کے دوران صبرکریں ، یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں

By Kanzul Eman

کچھ اصل نیکی یہ نہیں کہ منہ مشرق یا مغرب کی طرف کرو ( ف۳۱۱ ) ہاں اصلی نیکی یہ کہ ایمان لائے اللہ اور قیامت اور فرشتوں اور کتاب اور پیغمبروں پر ( ف۳۱۲ ) اور اللہ کی محبت میں اپنا عزیز مال دے رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور راہ گیر اور سائلوں کو اور گردنیں چھوڑانے میں ( ف ۳۱۳ ) اور نماز قائم رکھے اور زکوٰة دے اور اپنا قول پورا کرنے والے جب عہد کریں اور صبر والے مصیبت اور سختی میں اور جہاد کے وقت یہی ہیں جنہوں نے اپنی بات سچی کی اور یہی پرہیزگار ہیں ،

By Tahir ul Qadri

نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور ( اﷲ کی ) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے ، اور اﷲ کی محبت میں ( اپنا ) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور ( غلاموں کی ) گردنوں ( کو آزاد کرانے ) میں خرچ کرے ، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں ، اور سختی ( تنگدستی ) میں اور مصیبت ( بیماری ) میں اور جنگ کی شدّت ( جہاد ) کے وقت صبر کرنے والے ہوں ، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں