Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह इस लिए कि अल्लाह ने अपनी किताब को ठीक-ठीक उतारा, मगर जिन लोगों ने किताब में कई राहें निकाल लीं वे ज़िद में दूर जा पड़े।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس کی وجہ یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس کتاب کو یقیناًحق کے ساتھ نازل فرمایاہے اوروہ لوگ جنہوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا بلاشبہ وہ بہت دورکی مخالفت میں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس لئے ہوگا کہ اللہ نے اپنی کتاب حق کے ساتھ اتاری ہے اور جن لوگوں نے اس کتاب کے معاملہ میں اختلاف کیا ہے ، وہ مخالفت میں بہت دور نکل گئے ۔

By Hussain Najfi

یہ ( سب کچھ ) اس لئے ہے کہ خدا نے حق اور سچائی کے ساتھ کتاب اتاری تھی مگر وہ لوگ جنہوں نے اس میں اختلاف کیا ( طرح طرح کی باتیں کیں ) بے شک وہ بڑی تفرقہ اندازی اور فتنہ پروری میں پڑ گئے ہیں ( اور ضد میں بہت دور جا چکے ہیں ) ۔

By Moudoodi

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ نے تو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق کتاب نازل کی تھی مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلافات نکالے وہ اپنے جھگڑوں میں حق سے بہت دور نکل گئے ۔ ؏۲١

By Mufti Naeem

یہ اس وجہ سے کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے حق کے ساتھ کتاب ( قرآن مجید ) نازل فرمائی ہے اور بے شک جو لوگ ( اس ) کتاب میں اختلاف کرتے ہیں وہ البتہ دُور کی مخالفت میں ( پڑے ) ہیں

By Mufti Taqi Usmani

یہ سب کچھ اس لئے ہوگا کہ اللہ نے حق پر مشتمل کتاب اتاری ہے ، اور جن لوگوں نے ایسی کتاب کے بارے میں مخالفت کا رویہ اختیار کیا ہے وہ ضدا ضدی میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

یہ سب اسلئے ہواکہ اللہ نے توکتاب حق کے مطابق نازل کی تھی بلاشبہ جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ اپنی ضد میں دورتک جا پہنچے ہیں

By Kanzul Eman

یہ اس لئے کہ اللہ نے کتاب حق کے ساتھ اتاری ، اور بیشک جو لوگ کتاب میں اختلاف ڈالنے لگے ( ف۳۱۰ ) وہ ضرور پرلے سرے کے جھگڑالو ہیں ،

By Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ نے کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائی ، اور بیشک جنہوں نے کتاب میں اختلاف ڈالا وہ مخالفت میں ( حق سے ) بہت دور ( جا پڑے ) ہیں