Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये वे लोग हैं जिन्होंने हिदायत के बदले गुमराही और मग़्फ़िरत के बदले अज़ाब की ख़रीदारी कर ली है; चुनाँचे (अंदाज़ा करो कि) ये दोज़ख की आग सहने के लिए कितने तैयार हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے میں گمراہی کو اوربخشش کے بدلے میں عذاب کو خریدا ہے،سو وہ آگ پرکس قدر صبرکرنے والے ہیں !

By Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت پر اور عذاب کو مغفرت پر ترجیح دی ۔ یہ دوزخ کے معاملہ میں کتنے ڈھیٹ ہیں ۔

By Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے عوض گمراہی اور بخشش کے عوض عذاب کو خرید لیا ۔ یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر ۔

By Moudoodi

یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لے لیا ۔ کیسا عجیب ہے ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں!

By Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی کو اور بخشش کے بدلے عذاب کو ترجیح دی ، پس کس چیز نے ان کو جہنم پر اتنا دلیر بنادیا ہے

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب کی خریداری کرلی ہے ۔ چنانچہ ( اندازہ کرو کہ ) یہ دوزخ کی آگ سہنے کے لیے کتنے تیار ہیں ۔

By Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب خریدلیا ہے یہ لوگ آگ کا عذاب کتنابرداشت کرنے والے ہیں

By Kanzul Eman

وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لی اور بخشش کے بدلے عذاب ، تو کس درجہ انہیں آگ کی سہار ( برداشت ) ہے

By Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب ، کس چیز نے انہیں ( دوزخ کی ) آگ پر صبر کرنے والا بنا دیا ہے