Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक जो लोग उस चीज़ को छुपाते हैं जो अल्लाह ने अपनी किताब में उतारी है और उसके बदले में थोड़ी क़ीमत लेते हैं, वे अपने पेट में सिर्फ़ आग भर रहे हैं, क़यामत के दिन अल्लाह न उनसे बात करेगा और न उनको पाक करेगा, और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناوہ لوگ جوچھپاتے ہیں اُس کوجواﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں سے نازل کیا ہے اوراُس کے بدلے میں وہ تھوڑی قیمت حاصل کرتے ہیں،یہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ کے سواکچھ بھی نہیں کھا رہے اور قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ نہ اُن سے بات کرے گا اورنہ ہی انہیں پاک کرے گااوران کے لیے دردناک عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ اس چیز کو چھپاتے ہیں جو خدا نے اپنی کتاب میں اتاری ہے اور اس کے عوض میں حقیر قیمت قبول کرتے ہیں ، یہ لوگ اپنے پیٹوں میں صرف دوزخ کی آگ بھر رہے ہیں ۔ ان لوگوں سے خدا قیامت کے دن نہ تو بات کرے گا ، نہ ان کو پاک کرے گا ۔ ان کیلئے بس عذابِ دردناک ہے ۔

By Hussain Najfi

بالتحقیق جو لوگ کتابِ خدا میں سے ان باتوں کو چھپاتے ہیں جو خدا نے نازل کی ہیں اور ان کے عوض تھوڑی سی قیمت وصول کرتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کے سوا کچھ بھی نہیں بھر رہے ہیں قیامت کے دن وہ توجہ ربانی سے اس قدر محروم ہوں گے کہ خدائے تعالیٰ ان سے بات تک نہیں کرے گا ۔ اور نہ ہی انہیں ( گناہوں کی کثافت سے ) پاک کرے گا ۔ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

By Moudoodi

حق یہ ہے کہ جو لوگ ان احکام کو چھپاتے ہیں جو اللہ نے اپنی کتاب میں نازل کیے ہیں اور تھوڑے سے دنیوی فائدوں پر انہیں بھینٹ چڑھاتے ہیں ، وہ دراصل اپنے پیٹ آگ سے بھر رہے ہیں173 ۔ قیامت کے روز اللہ ہرگز ان سے بات نہ کرے گا ، نہ انھیں پاکیزہ ٹھیرائے گا ، 174 اور ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔

By Mufti Naeem

بے شک جو لوگ اس کتاب کو چھپاتے ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) نے اُتاری اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت خریدتے ہیں ، یہ اپنے پیٹوں میں صرف آگ ہی کھا ( بھر ) رہے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) قیامت کے دن نہ ان سے بات کریں گے اور نہ ان کو ( باطنی طور پر ) پاک فرمائیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ( تیار ) ہے

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب کو چھپاتے ہیں اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کرلیتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ کے سوا کچھ نہیں بھر رہے ، قیامت کے دن اللہ ان سے کلام بھی نہیں کرے گا ، اور نہ ان کو پاک کرے گا ، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ،

By Noor ul Amin

جو ان باتوں کو چھپاتے ہیںجو اللہ نے کتاب میں نازل کی ہیں اور اس کام کے عوض تھوڑا سادنیاوی فائدہ اٹھالیتے ہیں یہ لوگ دراصل اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں قیا مت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے بات بھی نہ کرے گا ، نہ انہیں ( گناہوں سے ) پاک کرے گا اور انہیں دردناک عذاب ہوگا

By Kanzul Eman

وہ جو چھپاتے ہیں ( ف۳۰۸ ) اللہ کی کتاب اور اسکے بدلے ذلیل قیمت لیتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ ہی بھرتے ہیں ( ف۳۰۹ ) اور اللہ قیامت کے دن ان سے بات نہ کرے گا اور نہ انہیں ستھرا کرے ، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ کتابِ ( تورات کی ان آیتوں ) کو جو اﷲ نے نازل فرمائی ہیں چھپاتے ہیں اور اس کے بدلے حقیر قیمت حاصل کرتے ہیں ، وہ لوگ سوائے اپنے پیٹوں میں آگ بھرنے کے کچھ نہیں کھاتے اور اﷲ قیامت کے روز ان سے کلام تک نہیں فرمائے گا اور نہ ہی ان کو پاک کرے گا ، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے