और ऐ अक़्ल वालो! क़िसास में तुम्हारे लिए ज़िंदगी है; ताकि तुम बचो।
اور تمہارے لیے اے عقل والو!بدلہ لینے میں ایک طرح کی زندگی ہے تا کہ تم بچ جاؤ۔
اور تمہارے لئے قصاص میں ، اے عقل والو! زندگی ہے ، تاکہ تم حدودِ الہٰی کی پابندی کرو ۔
اے صاحبانِ عقل! تمہارے لئے قصاص یعنی جان کے بدلے جان والے قانون میں زندگی ہے تاکہ تم ( خون ریزی سے ) بچتے رہو ۔
عقل و خردر کھنے والو! تمہارے لیے قصاص میں زندگی ہے ۔ 181 امید ہے کہ تم اس قانون کی خلاف ورزی سے پرہیز کرو گے ۔
اے عقل والو! قصاص ( کے قانون ) میں تمہارے لیے زندگی ( کا راز مضمر ) ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو ۔
اور اے عقل رکھنے والو ! تمہارے لئے قصاص میں زندگی ( کا سامان ہے ) امید ہے کہ تم ( اس کی خلاف ورزی سے ) بچو گے ۔
اور اے اہل عقل تمہارے لئے قصاص میں ہی زندگی ہے شایدکہ تم اس کی وجہ سے قتل وخونریزی سے بچتے رہوگے
اور خون کا بدلہ لینے میں تمہاری زندگی ہے اے عقل مندو ( ف۳۱۹ ) کہ تم کہیں بچو ،
اور تمہارے لئے قصاص ( یعنی خون کا بدلہ لینے ) میں ہی زندگی ( کی ضمانت ) ہے اے عقلمند لوگو! تاکہ تم ( خوں ریزی اور بربادی سے ) بچو