ख़ुशनुमा कर दी गई है दुनिया की ज़िंदगी उन लोगों की नज़र में जो मुनकिर हैं और वे हँसते हैं ईमान वालों पर; हालाँकि जो परहेज़गार हैं वे क़यामत के दिन उनके मुक़ाबले में ऊँचे होंगे, और अल्लाह जिसको चाहता है बेहिसाब रोज़ी दे देता है।
دنیاکی زندگی اُن کے لئے خوشنمابنادی گئی جنہوں نے کفرکیااوروہ اُن لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جوایمان لائے، حالانکہ جولوگ اﷲ تعالیٰ سے ڈرگئے وہ قیامت کے دن ان سے بلند ہوں گے اوراﷲ تعالیٰ جس کوچاہتاہے ،بے حساب رزق دیتا ہے۔
ان کافروں کی نگاہوں میں دنیا کی زندگی کھبا دی گی اور یہ اہلِ ایمان کا مذاق اڑا رہے ہیں ، حالانکہ جو لوگ تقویٰ اختیار کیے ہوئے ہیں ، قیامت کے دن وہ ان پر بالا ہوں گے اور اللہ جسے چاہے بے حساب روزی دے ۔
جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے زندگانی دنیا بڑی آراستہ کر دی گئی ہے ۔ اور وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔ حالانکہ جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی وہ قیامت کے دن ان لوگوں ( کافروں ) سے بہت بلند مقام پر ہوں گے اور خدا جسے چاہتا ہے بے حساب روزی عطا کرتا ہے ۔
جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے ، ان کے لیے دنیا کی زندگی بڑی محبوب و دل پسند بنا دی گئی ہے ۔ ایسے لوگ ایمان کی راہ اختیار کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں ، مگر قیامت کے روز پرہیز گار لوگ ہی ان کے مقابلے میں عالی مقام ہوں گے ۔ رَہا دنیا کا رزق ، تو اللہ کو اختیار ہے ، جسے چاہے بے حساب دے ۔
کافروں کے لیے دنیا کی زندگی خوشنما بنادی گئی ہے اور ( دنیا میں ) وہ ایمان والوں کا مذاق اُڑاتے ہیں ، حالانکہ پرہیزگار قیامت کے دن اس سے بلند ( درجات پر ) ہوں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں بے حساب روزی عطا فرماتے ہیں
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے لیے دنیوی زندگی بڑی دلکش بنا دی گئی ہے ، اور وہ اہل ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں ، حالانکہ جنہوں نے تقوی اختیار کیا ہے وہ قیامت کے دن ان سے کہیں بلند ہوں گے ، اور اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے ( ١٤٠ )
کافروں کے لئے دنیاکی زندگی بڑی خوبصورت بنا دی گئی ہے اور وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں حا لانکہ قیامت کے دن یہی پرہیزگارلوگ ا ن سے بالاترہوں گے ( رہی دنیا کی زندگی تو یہاں ) اللہ جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق دیتا ہے
کافروں کی نگاہ میں دنیا کی زندگی آراستہ کی گئی ( ف٤۰۲ ) اور مسلمانوں سے ہنستے ہیں ( ف٤۰۳ ) اور ڈر والے ان سے اوپر ہوں گے قیامت کے دن ( ف٤۰٤ ) اور خدا جسے چاہے بےگنتی دے ،
کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب آراستہ کر دی گئی ہے اور وہ ایمان والوں سے تمسخر کرتے ہیں ، اور جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا وہ قیامت کے دن ان پر سربلند ہوں گے ، اور اﷲ جسے چاہتا ہے بے حساب نوازتا ہے