Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

लोग एक उम्मत ही थे, (उन्होंने इख़्तिलाफ़ किया) तो अल्लाह ने पैग़म्बरों को भेजा ख़ुश-ख़बरी सुनाने वाले और डराने वाले बनाकर, और उनके साथ किताब उतारी हक़ के साथ; ताकि वह फ़ैसला कर दे लोगों के दरमियान उन बातों का जिनमें वे इख़्तिलाफ कर रहे हैं, और यह इख़्तिलाफ़ात उन्हीं लोगों ने किए जिनको हक़ दिया गया था, बाद इसके कि उनके पास खुली-खुली हिदायात आ चुकी थीं, आपस की ज़िद की वजह से, पस अल्लाह ने अपनी तौफ़ीक़ से हक़ के मामले में ईमान वालों को राह दिखाई जिसमें वे झगड़ रहे थे, और अल्लाह जिसको चाहता है सीधी राह दिखा देता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

لوگ ایک ہی اُمّت تھے پھراﷲ تعالیٰ نے انبیاء کوخوش خبری دینے والے اورڈرانے والے بناکر بھیجااور اُن کے ساتھ کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیاتاکہ وہ لوگوں کے درمیان اُن باتوں کافیصلہ کر دے جن میں اُنہوں نے اختلاف کیااوراس میں اختلاف نہیں کیامگران لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی،اس کے بعدکہ ان کے پاس واضح دلائل آچکے تھے،آپس میں ضدکی وجہ سے پھر اﷲ تعالیٰ نے اپنے حکم سے ان لوگوں کوجوایمان لائے،حق میں سے ہدایت دی،جس میں اُنہوں نے اختلاف کیا تھا ، اور اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

لوگ ایک ہی امت بنائے گئے ۔ ( انہوں نے اختلاف پیدا کیا ) تو اللہ نے اپنے انبیاء بھیجے ، جو خوشخبری سناتے اور خبردار کرتے ہوئے آئے اور ان کے ساتھ کتاب بھیجی قولِ فیصل کے ساتھ ، تاکہ جن باتوں میں لوگ اختلاف کر رہے ہیں ، ان میں فیصلہ کردے اور اس میں اختلاف نہیں کیا مگر ان ہی لوگوں نے ، جن کو یہ دی گئی تھی ، بعد اس کے کہ ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات آچکی تھیں ، محض باہمی ضدم ضدا کے سبب سے ۔ پس اللہ نے اپنی توفیق بخشی سے ، اہلِ ایمان کی اس حق کے معاملے میں رہنمائی فرمائی ، جس میں لوگوں نے اختلاف کیا ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے ، صراطِ مستقیم کی ہدایت دیتا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( پہلے ) سب انسان ایک ہی دین ( فطرت ) پر تھے ، ( پھر جب ان میں باہمی اختلاف پیدا ہوئے ) تو خدا نے انبیاء بھیجے ۔ ( جو نیکوکاروں کو ) خوشخبری دینے والے ( اور بدکاروں ) کو ڈرانے والے تھے اور ان کے ساتھ برحق کتاب نازل کی ( جس میں قانون تھا ) ۔ تاکہ لوگوں کے اختلاف کا فیصلہ کرے اور یہ اختلاف انہی لوگوں نے کیا جن کو وہ ( کتاب ) دی گئی تھی اور وہ بھی تب کہ جب کھلی ہوئی دلیلیں ان کے سامنے آچکی تھیں ۔ محض بغاوت اور زیادتی کی بنا پر ۔ تو خدا نے اپنے حکم سے ایمان والوں کو ان اختلافی باتوں میں راہِ حق کی طرف راہنمائی فرمائی ۔ اور خدا جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف راہنمائی فرماتا ہے ۔

By Moudoodi

ابتداء میں سب لوگ ایک ہی طریقے پر تھے ۔ ﴿ پھر یہ حالت باقی نہ رہی اور اختلافات رونما ہوئے﴾تب اللہ نے نبی بھیجے جو راست روی پر بشارت دینے والے اور کج روی کے نتائج سے ڈرانے والے تھے ، اور ان کے ساتھ کتاب ِبرحق نازل کی تا کہ حق کے بارے میں لوگوں کے درمیان جو اختلافات رونما ہو گئے تھے ، ان کا فیصلہ کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ﴿اور ان اختلافات کے رونما ہونے کی وجہ یہ نہ تھی کہ ابتداء میں لوگوں کو حق بتایا نہیں گیا تھا ۔ نہیں ، ﴾ اختلاف ان لوگوں نے کیا ، جنہیں حق کا علم دیا چکا تھا ۔ انھوں نے روشن ہدایات پا لینے کے بعد محض اس لیے حق کو چھوڑ کر مختلف طریقے نکالے کہ وہ آپس میں زیادتی کرنا چاہتے تھے230 ۔ ۔ ۔ ۔ پس جو لوگ انبیا علیہ السلام پر ایمان لے آئے ، انہیں اللہ نے اپنے اذن سے اس حق کا راستہ دکھا دیا ، جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا ۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، راہِ راست دکھا دیتا ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( پہلے ) تمام لوگ ایک ہی دین پر تھے پھر ( جب وہ اختلاف کرنے لگے تو ) اﷲ ( تعالیٰ ) نے خوشخبری اور ڈَر سُنانے والے پیغمبروں کو بھیجا اور ان کے ساتھ سراسر حق پر مشتمل کتابیں نازل فرمائیں تاکہ اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں کے درمیان ان چیزوں کا فیصلہ جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا اور اس میں ( بھی ) کسی اور نے نہیں بلکہ انہی لوگوں نے جنہیں یہ کتاب دی گئی تھی ، واضح دلائل آجانے کے بعد صرف آپس کی ضد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ایمان ( لانے ) والوں کو جن چیزوں میں انہوں نے اختلاف کیا تھا ان میں اپنے حکم سے حق کا راستہ دکھایا اور اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں سیدھا راستہ دکھا دیتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( شروع میں ) سارے انسان ایک ہی دین کے پیرو تھے ، پھر ( جب ان میں اختلاف ہوا تو ) اللہ نے نبی بھیجے جو ( حق والوں کو ) خوشخبری سناتے ، اور ( باطل والوں کو ) ڈراتے تھے ، اور ان کے ساتھ حق پر مشتمل کتاب نازل کی ، تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے جن میں ان کا اختلاف تھا ۔ اور ( افسوس کی بات یہ ہے کہ ) کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہوں نے جن کو وہ کتاب دی گئی تھی ، روشن دلائل آجانے کے بعد بھی ، صرف باہمی ضد کی وجہ سے اسی ( کتاب ) میں اختلاف نکال لیا ، پھر جو لوگ ایمان لائے اللہ نے انہیں اپنے حکم سے حق کی ان باتوں میں راہ راست تک پہنچایا جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا ، اور اللہ جسے چاہتا ہے راہ راست تک پہنچا دیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

سب لوگ ایک ہی طریق ( دین ) پر تھے ( پھرانہوں نے آپس میں اختلاف کیا ) تواللہ نے انبیاء کو بھیجا جو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تھے ان کے ساتھ اللہ نے حق کو واضح کرنے والی کتاب نازل فرمائی تاکہ لوگوں میں ان باتوں کافیصلہ کردے جن میں انہوں نے اختلاف کیا اور واضح دلائل آجانے کے بعدجن لوگوں نے اختلاف کیا تو ( وجہ یہ نہ تھی کہ انہیں حق کا علم نہ تھابلکہ ) ان میں ضدبازی اور اناکامسئلہ پیداہوگیاتھاپھرجوایمان لے آئے انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے ان اختلافی امورمیں حق کاراستہ دکھادیا ، اور اللہ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی ہدایت دیتا ہے

By Kanzul Eman

لوگ ایک دین پر تھے ( ف٤۰۵ ) پھر اللہ نے انبیاء بھیجے خوشخبری دیتے ( ف٤۰٦ ) اور ڈر سناتے ( ف٤۰۷ ) اور ان کے ساتھ سچی کتاب اتاری ( ف٤۰۸ ) کہ وہ لوگوں میں ان کے اختلافوں کا فیصلہ کردے اور کتاب میں اختلاف انہیں نے ڈالا جن کو دی گئی تھی ( ف٤۰۹ ) بعد اس کے کہ ان کے پاس روشن حکم آچکے ( ف٤۱۰ ) آپس میں سرکشی سے تو اللہ نے ایمان والوں کو وہ حق بات سوجھا دی جس میں جھگڑ رہے تھے اپنے حکم سے ، اور اللہ جسے چاہے سیدھی راہ دکھائے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( ابتداء میں ) سب لوگ ایک ہی دین پر جمع تھے ، ( پھر جب ان میں اختلافات رونما ہو گئے ) تو اﷲ نے بشارت دینے والے اور ڈر سنانے والے پیغمبروں کو بھیجا ، اور ان کے ساتھ حق پر مبنی کتاب اتاری تاکہ وہ لوگوں میں ان امور کا فیصلہ کر دے جن میں وہ اختلاف کرنے لگے تھے اور اس میں اختلاف بھی فقط انہی لوگوں نے کیا جنہیں وہ کتاب دی گئی تھی ، باوجود اس کے کہ ان کے پاس واضح نشانیاں آچکی تھیں ، ( اور انہوں نے یہ اختلاف بھی ) محض باہمی بغض و حسد کے باعث ( کیا ) پھر اﷲ نے ایمان والوں کو اپنے حکم سے وہ حق کی بات سمجھا دی جس میں وہ اختلاف کرتے تھے ، اور اﷲ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرما دیتا ہے