Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम्हें लड़ाई का हुक्म हुआ है और वह तुमको नागवार मालूम होती है, हो सकता है कि तुम किसी चीज़ को नापसंद करो और वह तुम्हारे लिए भली हो, और यह भी हो सकता है कि तुम कोई चीज़ पसंद करो और वह तुम्हारे लिए बुरी हो; और अल्लाह जानता है जबकि तुम नहीं जानते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تم پرقتال فرض کردیاگیاحالانکہ وہ تمہارے لیے ناپسندیدہ ہے اورہوسکتاہے کہ تم کوئی چیز ناپسندکرواوروہ تمہارے لیے بہترہواورہوسکتاہے کہ تم کوئی چیز پسند کرو حالانکہ وہ تمہارے لئے بد تر ہواوراﷲ تعالیٰ جانتاہے تم نہیں جانتے۔

By Amin Ahsan Islahi

تم پر ( کفار سے ) جنگ فرض کی گئی اور وہ تمہارے لئے ایک ناگوار شے ہے ۔ ممکن ہے تم ایک شے کو ناگوار خیال کرو ، حالانکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک شے کو پسندیدہ سمجھو اور وہ تمہارے لئے بُری ہو ۔ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) تم پر جنگ کرنا فرض کیا گیا ہے جب کہ وہ تمہیں ناگوار ہے ۔ اور یہ ممکن ہے کہ جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو وہ تمہارے لئے اچھی ہو ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ جس چیز کو تم پسند کرتے ہو وہ تمہارے لئے بری ہو ( اچھی نہ ہو ) اصل بات یہ ہے کہ اللہ بہتر جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

By Moudoodi

تمہیں جنگ کا حکم دیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناگوار ہو اور وہی تمہارے لیے بہتر ہو ۔ اور ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لیے بری ہو ۔ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔ ؏۲٦

By Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) تم پر ( اﷲ کے دشمنوں سے ) لڑنا فرض کیا گیا ہے اگرچہ وہ تمہیں ناپسند ہو اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور ( حقیقت میں ) وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور ( یہ بھی ) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ ( حقیقت میں ) تمہارے بُری ہو اور اﷲ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے ہو

By Mufti Taqi Usmani

تم پر ( دشمنوں سے ) جنگ کرنا فرض کیا گیا ہے ، اور وہ تم پر گراں ہے ، اور یہ عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو برا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو ، اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو ، حالانکہ وہ تمہارے حق میں بری ہو ، اور ( اصل حقیقت تو ) اللہ جانتا ہے ، اور تم نہیں جانتے ۔

By Noor ul Amin

تم پر جہادفرض کیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے اور عین ممکن ہے کہ تم کسی چیزکوناگوارسمجھو اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور یہ کہ کسی چیز کو تم پسند کرو اور وہ تمہارے حق میں بری ہو ، اور یہ ( حقیقت ) اللہ ہی خوب جانتا ہے ، تم نہیں جانتے

By Kanzul Eman

تم پر فرض ہوا خدا کی راہ میں لڑنا اور وہ تمہیں ناگوار ہے ( ف٤۱۷ ) اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ( ف٤۱۸ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اﷲ کی راہ میں ) قتال تم پر فرض کر دیا گیا ہے حالانکہ وہ تمہیں طبعاً ناگوار ہے ، اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ ( حقیقتاً ) تمہارے لئے بہتر ہو ، اور ( یہ بھی ) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ ( حقیقتاً ) تمہارے لئے بری ہو ، اور اﷲ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے