Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक वे लोग जो ईमान लाए, और जिन्होंने हिजरत की, और अल्लाह की राह में जिहाद किया, वे अल्लाह की रहमत के उम्मीदवार हैं, और अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًجو لوگ ایمان لائے اورجنہوں نے ہجرت کی اوراﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہادکیاوہی اﷲ تعالیٰ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ جو لوگ ایمان پر جمے رہیں گے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا ، وہ اللہ کی رحمت کے متوقع ہیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا یہ ہیں وہ لوگ جو خدا کی رحمت کے امیدوار ہیں اور خدا بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

بخلاف اس کے جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنھوں نے خدا کی راہ میں اپنا گھر بار چھوڑا اور جہاد کیا ہے 234 ، وہ رحمت الٰہی کے جائز امید وار ہیں اور اللہ ان کی لغزشوں کو معاف کرنے والا اور اپنی رحمت سے انھیں نوازنے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

بے شک جو لوگ ایمان لائے او رجن لوگوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میں ہجرت کی اور جہاد کیا ، یہی لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کی رحمت کے ( حقیقی ) طلبگار ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے رحم والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اس کے برخلاف ) جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا ، تو وہ بیشک اللہ کی رحمت کے امیدار ہیں ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اللہ بڑابخشنے والا ، نہایت رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

وه جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللہ کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے اور اللہ کی راہ میں لڑے وہ رحمت الٰہی کے امیدوار ہیں ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف٤۲۵ ۔ الف )

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اﷲ کے لئے وطن چھوڑا اور اﷲ کی راہ میں جہاد کیا ، یہی لوگ اﷲ کی رحمت کے امیدوار ہیں ، اور اﷲ بڑا بخشنے والا مہربان ہے