Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम में से जो लोग मर जाएं और बीवियाँ छोड़ जाएं वे बीवियाँ अपने आपको चार महीने दस दिन तक इंतिज़ार में रखें, फिर जब वे अपनी मुद्दत को पहुँचें तो तुम पर कोई गुनाह नहीं इस बात का कि वे अपनी ज़ात के बारे में क़ायदे के मुवाफ़िक़ कुछ करें, और अल्लाह तुम्हारे कामों से पूरी तरह बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ تم میں سے وفات پاجائیں اور اپنے پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں وہ اپنے آپ کوچارمہینے اوردس دن تک انتظار میں رکھیں پھر جب وہ اپنی عدت کوپہنچ جائیں توجوکچھ وہ اپنی ذات کے بارے میں معروف طریقے سے کریں تم پراس کاکوئی گناہ نہیں اوراﷲ تعالیٰ اُن کاموں سے پوری طرح باخبرہے جوتم عمل کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو تم میں سے وفات پاجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ بیویاں اپنے بارے میں چار ماہ دس دن توقف کریں ۔ پھر جب وہ اپنی مدت کو پہنچ جائیں تو جو کچھ وہ اپنے بارے میں ، دستور کے مطابق ، کرےں اس کا تم پر کوئی گناہ نہیں اور اللہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو ، اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور تم میں سے جو لو گ بیویاں چھوڑ کر مر جائیں تو وہ ( بیویاں ) چار مہینے دس دن تک اپنے کو ( عقد ثانی سے ) روکیں ۔ اور جب یہ مدت ( عدت ) پوری کر لیں تو وہ اپنے حق میں جو مناسب کام ( فیصلہ ) کریں اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہے ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو خدا اس سے خوب باخبر ہے ۔

By Moudoodi

تم میں سے جو لوگ مر جائیں ، ان کے پیچھے اگر ان کی بیویاں زندہ ہوں ، تو وہ اپنے آپ کو چار مہینے ، دس دن روکے رکھیں ۔ 259 پھر جب ان کی عدّت پوری ہو جائے ، تو انہیں اختیار ہے ، اپنی ذات کے معاملے میں معروف طریقے سے جو چاہیں ، کریں ۔ تم پر اس کی کوئی ذمّے داری نہیں ۔ اللہ تم سب کے اعمال سے باخبر ہے ۔

By Mufti Naeem

اور تم سے جو لوگ اس حال میں وفات پاجائیں کہ ( پیچھے ) بیویاں چھوڑ جائیں ( تو یہ عورتیں ) اپنے آپ کو چار ماہ اور دس دن ( نکاح وغیرہ سے ) روکے رکھیں پھر جب وہ اپنی ( عدّت کی ) مدّت کو پہنچ جائیں تو وہ اپنی جان کے حوالے سے دستور کے مطابق جو ( بھی فیصلہ ) کریں تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے جو لوگ وفات پاجائیں ، اور بیویاں چھوڑ کر جائیں تو وہ بیویاں اپنے آپ کو چار مہینے اور دس دن انتظار میں رکھیں گی ، پھر جب وہ اپنی ( عدت کی ) میعاد کو پہنچ جائیں تو وہ اپنے بارے میں جو کاروائی ( مثلا دوسرا نکاح ) قاعدے کے مطابق کریں تو تم پر کچھ گناہ نہیں ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اور تم میں سےجو لوگ فوت ہوجائیں اور ان کی بیویا ں زندہ ہوں توایسی بیوائیں چارماہ دس دن انتظار کریں پھر جب ان کی عدت پوری ہوجائے توتم پر اس بات کاکچھ گناہ نہیں ( کہ وہ نکاح کر لیں ) اپنے حق میں جو کچھ وہ معروف طریقے سے کریں اورجو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے

By Kanzul Eman

اور تم میں جو مریں اور بیبیاں چھوڑیں وہ چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں ( ف٤۷۳ ) تو جب ان کی عدت پوری ہوجائے تو اے والیو! تم پر مواخذہ نہیں اس کام میں جو عورتیں اپنے معاملہ میں موافق شرع کریں ، اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور تم میں سے جو فوت ہو جائیں اور ( اپنی ) بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنے آپ کو چار ماہ دس دن انتظار میں روکے رکھیں ، پھر جب وہ اپنی عدت ( پوری ہونے ) کو آپہنچیں تو پھر جو کچھ وہ شرعی دستور کے مطابق اپنے حق میں کریں تم پر اس معاملے میں کوئی مؤاخذہ نہیں ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اﷲ اس سے اچھی طرح خبردار ہے