और कोई गुनाह नहीं तुम पर इस बात में कि उन औरतों को पैग़ाम देने में कोई बात इशारे में कह दो या अपने दिल में छुपाए रखो, अल्लाह को मालूम है कि तुम उनका तज़किरा ज़रूर करोगे, मगर छुप कर उनसे कोई वादा न करो सिवाए इसके कि तुम उनसे कोई मुनासिब बात कह दो, और निकाह के रिश्ते का इरादा उस वक़्त तक पक्का न करो जब तक मुक़र्ररह मुद्दत अपनी इंतिहा को न पहुँच जाए, और जान लो कि अल्लाह जानता है जो कुछ तुम्हारे दिलों में है, पस उससे डरो और याद रखो कि अल्लाह बहुत बख़्शने वाला, बड़ा बुर्दबार है।
اور تم پرکوئی گناہ نہیں کہ تم ان عورتوں کو اشارتًا نکاح کا پیغام دویااپنے دل میں چھپاؤ،اﷲ تعالیٰ نے جان لیاہے کہ تم لازماً انہیں ضروریاد کروگے لیکن تم ان سے کوئی پوشیدہ عہدوپیمان نہ کرومگریہ کہ تم معروف بات کہواورعقدِنکاح کاارادہ نہ کرویہاں تک کہ عدّت اپنی انتہا کو پہنچ جائے اورجان لواﷲ تعالیٰ یقیناجانتاہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے لہٰذا تم اس سے ڈرجاؤاور جان لواﷲ تعالیٰ یقیناًبے حدبخشنے والا، نہایت بردبارہے۔
اور اس بات میں بھی کوئی گناہ نہیں جو تم ان عورتوں سے پیغامِ نکاح کے قسم کی بطریق کنایہ واشارہ کہو یا اپنے دلوں میں رکھو ۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم ان کے ذکر کرو گے ، لیکن چپکے سے ان کے ساتھ ( نکاح کا ) قول وقرار نہ کر بیٹھو ۔ ہاں! دستور کے مطابق کوئی بات کہہ سکتے ہو اور عقدِ نکاح کا عزم اس وقت تک نہ کرو ، جب تک قانون اپنی مدت کو نہ پہنچ جائے اور جان رکھو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکعو کہ اللہ بخشنے والا اور بُردبار ہے ۔
اگر تم ( عدت کے دوران ) عورتوں کی اشارہ و کنایہ میں خواستگاری کرو ( پیغام نکاح دو ) یا اسے اپنے دلوں میں چھپائے رکھو تو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں ہے ۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم جلد ان کو یاد کروگے ( تو بے شک کرو ) مگر ان سے کوئی خفیہ قول و قرار نہ کرو ۔ سوا اس کے کہ مناسب طریقہ سے کوئی بات کرو ۔ ( اشارہ و کنایہ سے ) اور جب تک مقررہ مدت پوری نہ ہو جائے ۔ اس وقت تک عقد نکاح کا ارادہ بھی نہ کرو ۔ اور خوب جان لو کہ خدا تمہارے دلوں کے اندر کی بات کو بھی خوب جانتا ہے ۔ لہٰذا اس سے ڈرتے رہو اور خوب جان لو کہ خدا بخشنے والا اور حلیم و بردبار ہے ۔
زمانہ عدّت میں خواہ تم ان بیوہ عورتوں کے ساتھ منگنی کا ارادہ اشارے کنایے میں ظاہر کر دو ، خواہ دل میں چھپائے رکھو ، دونوں صورتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ اللہ جانتا ہے کہ ان کا خیال تو تمہارےدل میں آئے گا ہی ۔ مگر دیکھو! خفیہ عہد و پیمان نہ کرنا ۔ اگر کوئی بات کرنی ہے ، تو معروف طریقے سے کرو ۔ اور عقدِ نکاح باندھنے کا فیصلہ اس وقت تک نہ کرو ، جب تک کہ عدّت پوری نہ ہو جائے ، خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے دلوں کا حال تک جانتا ہے ۔ لہٰذا اس سے ڈرو اور یہ بھی جان لو کہ اللہ برد بار ہے ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے درگزر فرماتا ہے ۔ ؏۳۰
اور جو تم ( ایسی ) عورتوں کو ( دورانِ عدّت ) اشارے سے پیغامِ نکاح دیتے ہو یا ( اس بات ) کو اپنے دلوں میں چھپائے رکھتے ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ، اﷲ ( تعالیٰ ) کو معلوم ہے کہ بے شک عنقریب تم ان سے ( اس بات کا ) ذکر کرو گے اور لیکن ان سے خفیہ وعدہ نہ لو سوائے اس کے کہ تم اچھی بات کرو اور جب تک مدّت اپنے اختتام کو نہ پہنچے عقدِنکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا اور جان لو کہ بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے دلوں کی بات کو جانتے ہیں پس اس بات سے بچو اور جان رکھو بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے بردبار ہیں
اور ( عدت کے دوران ) اگر تم ان عورتوں کو اشارے کنارئے میں نکاح کا پیغام دو یا ( ان سے نکاح کا ارادہ ) دل میں چھپائے رکھو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے ، اللہ جانتا ہے کہ تم ان ( سے نکاح ) کا خیال تو دل میں لاؤ گے ، لیکن ان سے نکاح کا دو طرفہ وعدت مت کرنا ، الا یہ کہ مناسب طریقے سے کوئی بات کہہ دو ( ١٥٧ ) اور نکاح کا عقد پکا کرنے کا اس وقت تک ارادہ بھی مت کرنا جب تک عدت کی مقررہ مدت اپنی میعاد کو نہ پہنچ جائے ، اور یاد رکھو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے ، لہذا اس سے ڈرتے رہو ، اور یاد کھو کہ اللہ بہت بخشنے والا بڑا بردبار ہے ۔
ایسی بیوائوں کو اگرتم اشارتاًاپیغام نکاح دے دویایہ بات اپنے دل میں چھپائے رکھو ، دونوں صورتوں میں تم پر کوئی گناہ نہیں اللہ جانتا ہے کہ تم انہیں ( دل میں ) یادرکھتے ہو ، لیکن ان سے کوئی معاہدہ پوشیدہ طورپرنہ کرنا ، ہاںجو بات کرناہو معروف طریقے سے کرومگران سے عقدنکاح کا ارادہ مت کرو جب تک ان کی عدت گزرنہ جائے اور جان لوکہ جو کچھ دل میں ہے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے لہٰذااس سے ڈرتے رہو اور یہ جان ہوکہ اللہ معاف کرنے والا ہے ، بردبا ر ہے
اور تم پر گناہ نہیں اس بات میں جو پردہ رکھ کر تم عورتوں کے نکاح کا پیام دو یا اپنے دل میں چھپا رکھو اللہ جانتا ہے کہ اب تم ان کی یاد کرو گے ( ف٤۷۵ ) ہاں ان سے خفیہ وعدہ نہ کر رکھو مگر یہ کہ اتنی بات کہو جو شرع میں معروف ہے ، اور نکاح کی گرہ پکی نہ کرو جب تک لکھا ہوا حکم اپنی میعاد کو نہ پہنچ لے ( ف٤۷٦ ) اور جان لو کہ اللہ تمہارے دل کی جانتا ہے تو اس سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ بخشنے والا حلم والا ہے ،
اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ ( دورانِ عدت بھی ) ان عورتوں کو اشارۃً نکاح کا پیغام دے دو یا ( یہ خیال ) اپنے دلوں میں چھپا رکھو ، اﷲ جانتا ہے کہ تم عنقریب ان سے ذکر کرو گے مگر ان سے خفیہ طور پر بھی ( ایسا ) وعدہ نہ لو سوائے اس کے کہ تم فقط شریعت کی ( رُو سے کنایۃً ) معروف بات کہہ دو ، اور ( اس دوران ) عقدِ نکاح کا پختہ عزم نہ کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی انتہا کو پہنچ جائے ، اور جان لو کہ اﷲ تمہارے دلوں کی بات کو بھی جانتا ہے تو اس سے ڈرتے رہا کرو ، اور ( یہ بھی ) جان لو کہ اﷲ بڑا بخشنے والا بڑا حلم والا ہے