Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक जो लोग ईमान लाए और नेक अमल किए और नमाज़ की पाबंदी की और ज़कात अदा की, उनके लिए उनका अज्र है उनके रब के पास, उनके लिए न कोई अंदेशा है और न वे ग़मगीन होंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًجو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے اورنمازقائم کی اورزکوٰۃ ادا کی،اُن کے لیے اُن کااجراُن کے رب کے پاس ہے،اُن پرنہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے بھلے کام کیے ، نماز کا اہتمام کیا اور زکوٰۃ ادا کی ، ان کیلئے ان کے ربّ کے پاس ان کا اجر ہے ۔ نہ ان کیلئے کوئی اندیشہ ہوگا ، نہ ان کو کوئی غم لاحق ہوگا ۔

By Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ۔ اور نماز پڑھی اور زکوٰۃ ادا کی ان کا اجر و ثواب ان کے پروردگار کے پاس ہے ۔ اور ( قیامت کے دن ) ان کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

By Moudoodi

ہاں ، جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں ، ان کا اجر بے شک ان کے رب کے پاس ہے اور ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ۔ 322

By Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی ان کا بدلہ ان کے سب کے پاس ( تیار ) ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( ہاں ) وہ لوگ جو ایمان لائیں ، نیک عمل کریں ، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں وہ اپنے رب کے پاس اپنے اجر کے مستحق ہوں گے ، نہ انہیں کوئی خوف لاحق ہوگا نہ کوئی غم پہنچے گا ۔

By Noor ul Amin

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے نماز قائم کرتے رہے اور زکوٰۃ دیتے رہے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے انہیں نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

By Kanzul Eman

بیشک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور نماز قائم کی اور زکوٰة دی ان کا نیگ ( انعام ) ان کے رب کے پاس ہے ، اور نہ انہیں کچھ اندیشہ ہو ، نہ کچھ غم ،

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور نماز قائم رکھی اور زکوٰۃ دیتے رہے ان کے لئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے ، اور ان پر ( آخرت میں ) نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے