ऐ ईमान वालो! अल्लाह से डरो और जो सूद बाक़ी रह गया है उसको छोड़ दो, अगर तुम मोमिन हो।
اے لوگو جوایمان لائے ہو!اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ اور جوسود میں سے باقی رہ گیا ہے اُسے چھوڑدو،اگرتم ایمان والے ہو۔
اے ایمان والو! اگر تم سچے مؤمن ہو تو اللہ سے ڈرو اور جو سود تمہارا باقی رہ گیا ہے ، اس کو چھوڑ دو ۔
اے ایمان والو! خدا ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اور جو کچھ سود ( لوگوں کے ذمے ) باقی رہ گیا ہے ۔ اسے چھوڑ دو اگر تم ایمان والے ہو ۔
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، خدا سے ڈرو اور جو کچھ تمہارا سود لوگوں پر باقی رہ گیا ہے ، اسے چھوڑ دو ، اگر واقعی تم ایمان لائے ہو ۔
اے ایمان والو! اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرو اور سود میں سے جو باقی ہے ( اسے ) چھوڑ دو اگر تم ( حقیقت میں ) ایمان والے ہو ۔
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعہ مومن ہو تو سود کا جو حصہ بھی ( کسی کے ذمے ) باقی رہ گیا ہو اسے چھوڑ دو ۔
اے ایمان والوں اللہ سے ڈرتے رہو اور اگرتم واقعی مومن ہوتوجو سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود اگر مسلمان ہو ( ف۵۹۱ )
اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرو اور جو کچھ بھی سود میں سے باقی رہ گیا ہے چھوڑ دو اگر تم ( صدقِ دل سے ) ایمان رکھتے ہو