और अगर कोई शख़्स तंगी में है तो उसकी आसानी तक मोहलत दो, और अगर माफ़ कर दो तो यह तुम्हारे लिए ज़्यादा बेहतर है, अगर तुम जानते हो।
اور اگر کوئی تنگ دست ہوتوآسانی تک(اسے) مہلت دینا ہے، اور تمہارا صدقہ کرنا ہی تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے، اگرتم جانتے ہو۔
اور اگر مقروض تنگدست ہو تو فراخی تک اس کو مہلت دو اور بخش دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سمجھو ۔
اور اگر ( مقروض ) تنگ دست ہے تو اسے فراخ دستی تک مہلت دینا ہوگی ۔ اور اگر ( قرضہ معاف کرکے ) خیرات کرو ۔ تو یہ چیز تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔
تمہارا قرض دار تنگ دست ہو تو ہاتھ کھلنے تک اسے مہلت دو ، اور جو صدقہ کر دو ، تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے ، اگر تم سمجھو 324 ۔
اور اگر وہ شخص ( قرض دار ) تنگ دست ہے تو ( اسے ) خوش حالی تک مہلت ( دینی ) ہے اور اگر تم معاف کردو تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔ ( ۲۸۰ ) اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر ہر نفس کو اس کی کمائی پوری پوری دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
اور اگر کوئی تنگدست ( قرض دار ) ہو تو اس کا ہاتھ کھلنے تک مہلت دینی ہے ، اور صدقہ ہی کردو تو یہ تمہارے حق میں کہیں زیادہ بہتر ہے ، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو ۔
اور اگر ( قرض دار ) تنگدست ہے تواسے آسودہ حالی تک مہلت دو اور تمہارا انہیں معاف کردینا ، اگرتم سمجھتے ہوتمہارے لئے بہت بہتر ہے
اور اگر قرضدار تنگی والا ہے تو اسے مہلت دو آسانی تک ، اور قرض اس پر بالکل چھوڑ دینا تمہارے لئے اور بھلا ہے اگر جانو ( ف۵۹۵ )
اور اگر قرض دار تنگدست ہو تو خوشحالی تک مہلت دی جانی چاہئے ، اور تمہارا ( قرض کو ) معاف کر دینا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تمہیں معلوم ہو ( کہ غریب کی دل جوئی اﷲ کی نگاہ میں کیا مقام رکھتی ہے )