और उस दिन से डरो जिस दिन तुम अल्लाह की तरफ़ लौटाए जाओगे, फिर हर शख़्स को उसका किया हुआ पूरा-पूरा मिल जाएगा, और उन पर ज़ुल्म न होगा।
اور اس دن سے ڈروجس میں تمہیں اﷲ تعالیٰ کی طرف لوٹایا جائے گاپھرہرنفس کوپوراپورا بدلہ دیاجائے گاجواس نے کمایااوران پرظلم نہیں کیاجائے گا۔
اور اس دن سے ڈرو ، جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، پھر ہر شخص کو جو اس نے کمائی کی ہے ، پوری پوری مل جائے گی اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا ۔
اور اس دن ( کی سزا اور رسوائی ) سے ڈرو ۔ جس دن اللہ کی طرف پلٹائے جاؤگے اور پھر جس شخص نے جو کچھ ( نیکی یا بدی ) کمائی ہوگی ۔ وہ ( اس کا بدلہ ) اسے پورا پورا دیا جائے گا ۔ اور ( ان کی حق تلفی کرکے ) ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔
اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو ، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے ، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا ۔ ؏۳۸
اور ڈرو اس دن سے جب تم سب اللہ کے پاس لوٹ کر جاؤ گے ، پھر ہر ہر شخص کو جو کچھ اس نے کمایا ہے پورا پورا دیا جائے گا ، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔
اور اس دن سے ڈروجب تم اللہ کے حضورلوٹائے جائوگے پھرہرشخص کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا اور کسی پر کچھ ظلم نہ ہوگا
اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے ، اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا ( ف۵۹٦ )
اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، پھر ہر شخص کو جو کچھ عمل اس نے کیا ہے اس کی پوری پوری جزا دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا