Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रसूल ईमान लाए हैं उस पर जो उनके रब की तरफ़ से उन पर उतरा है और मुसलमान भी उस पर ईमान लाए हैं, सब ईमान लाए हैं अल्लाह पर और उसके फ़रिश्तों पर, और उसकी किताबों पर, और उसके रसूलों पर, हम उसके रसूलों में से किसी के दरमियान फ़र्क़ नहीं करते, और वह कहते हैं कि हमने सुना और फ़रमाँबरदारी की, हम आप की बख़्शिश चाहते हैं, और ऐ हमारे (प्यारे) रब! लौटना तो आप ही की तरफ़ है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

رسول ایمان لایاہے اس پرجواس کے رب کی جناب سے اس کی طرف نازل کیاگیاہے اور مومن بھی،سب ہی اﷲ تعالیٰ پراوراس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پراوراس کے رسولوں پرایمان لائے ہیں،اس کے رسولوں میں سے ہم کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے ۔ اورانہوں نے کہا: ’’ہم نے سنااورہم نے اطاعت کی،ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب اورتیری ہی جانب لوٹ کر جانا ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

رسول ایمان لایا اس چیز پر ، جو اس پر اس کے رب کی جانب سے اتاری گئی اور مؤمنین ایمان لائے ۔ یہ سب ایمان لائے اللہ پر ، اس کے فرشتوں پر ، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ۔ ( ان کا اقرار ہے کہ ) ہم خدا کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم نے مانا اور اطاعت کی ۔ اے ہمارے پروردگار! ہم تیری مغفرت کے طلبگار ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

By Hussain Najfi

رسول ( ص ) ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر اتاری گئی ہیں اور مؤمنین بھی ( سب ) خدا پر اس کے ملائکہ پر ، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ( وہ کہتے ہیں کہ ) ہم خدا کے رسولوں میں تفریق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم نے فرمانِ الٰہی سنا اور اس کی اطاعت کی! پروردگار ہمیں تیری مغفرت درکار ہے ۔ اور تیری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے ۔

By Moudoodi

رسول اس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے ۔ اور جو لوگ اس رسول کے ماننے والے ہیں ، انہوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کر لیا ہے ۔ یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے ، ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی ۔ مالک ! ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے ۔ 337

By Mufti Naeem

رسول ( ﷺ ) اس پر جو ان پر ان کے ربّ کی طرف سے اُتارا گیا ایمان لے آئے اور ایمان والے ( بھی ) ، سب اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ( وہ کہتے ہیں ) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان ( ایمان لانے میں ) فرق نہیں کرتے اور انہوں نے کہا: ہم نے سُن لیا اور ہم نے مان لیا ، ہمارے رب ہماری بخشش فرما اور آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ رسول ( یعنی حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس چیز پر ایمان لائے ہیں جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور ( ان کے ساتھ ) تمام مسلمان بھی ، یہ سب اللہ پر ، اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ( وہ کہتے ہیں کہ ) ہم اس کے رسولوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے ( کہ کسی پر ایمان لائیں ، کسی پر نہ لائیں ) اور وہ یہ کہتے ہیں کہ : ہم نے ( اللہ اور رسول کے احکام کو توجہ سے ) سن لیا ہے ، اور ہم خوشی سے ( ان کی ) تعمیل کرتے ہیں ۔ اے ہمارے پروردگار ہم آپ کی مغفرت کے طلبگار ہیں ، اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹ کرجانا ہے ۔

By Noor ul Amin

رسول پر جوکچھ اس کے رب کی طرف سے نازل ہوا ، اس پر وہ خودبھی ایمان لایا اور سب مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ( کہتے ہیں ) ہم اللہ کے رسولوں میں سے کسی میں فرق نہیں ڈالتے ہم نے احکام سنے اور اطاعت قبول کی اے ہمارے رب!ہم تیری مغفرت چاہتے ہیں اور تیری طرف لوٹ جانا ہے

By Kanzul Eman

سب نے مانا ( ف٦۲۰ ) اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو ( ف٦۲۱ ) یہ کہتے ہوئے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے ( ف٦۲۲ ) اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا ( ف٦۲۳ ) تیری معافی ہو اے رب ہمارے! اور تیری ہی طرف پھرنا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( وہ ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس پر ایمان لائے ( یعنی اس کی تصدیق کی ) جو کچھ ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا اور اہلِ ایمان نے بھی ، سب ہی ( دل سے ) اﷲ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ، ( نیز کہتے ہیں: ) ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی کے درمیان بھی ( ایمان لانے میں ) فرق نہیں کرتے ، اور ( اﷲ کے حضور ) عرض کرتے ہیں: ہم نے ( تیرا حکم ) سنا اور اطاعت ( قبول ) کی ، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش کے طلب گار ہیں اور ( ہم سب کو ) تیری ہی طرف لوٹنا ہے